روح افزاء کی بوتل کو فریج میں رکھنے سے گریز کریں


پاکستان کی مشہور زمانہ ہمدرد کمپنی جو کہ مختلف پروڈکٹس بناتی ہے جوکہ خالص اجزا پر مشتمل ہوتے ہیں انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو ہدایت کی ہے کہ روح افزا کی بوتل کو فرج میں ہرگز نہ رکھیں ان کا کہنا تھا کہ اس مشروب میں چینی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اگر آپ اس کو فریج میں رکھیں گے تو یہ جم سکتا ہے اس حوالے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ حافظہ کی ایک بوتل میں تقریبا 800 گرام تک شکر ہوتی ہیں اس لئے اگر آپ اس کو فریج میں رکھیں گے تو اس کی وجہ سے یہ شکر بوتل کی تہہ میں جمع ہوسکتی ہے اور جن سکتی ہے مستجاب علی خان جو کہ روح افزا کے مینیجر ڈائریکٹر ہے

انہوں نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ روح افزا میں چینی کا تناسب اور استعمال بہت زیادہ ہوتا ہے اس لیے اس بوتل کو فرج میں نہ رکھنے کا مشورہ دیتا ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس میں بہت زیادہ میٹھا رکھا ہوتا ہے اسے جیسے شوگر کے مریض بھی اس کو استعمال نہیں کرسکتے تاہم ہماری کوشش ہے کہ جو مٹھاس کے ساتھ ساتھ گھر کے افراد بھی اس کو استعمال کر سکتے ہو اس وقت ہمدرد شوگر فری فارمولے پر کام کررہا ہے اور بہت جلد مارکیٹ کے اندر پروڈکٹ آجائے گی ان کا کہنا ہے کہ حال ہی میں ہم نے پاکستان ایئرلائن کے اشتراک سے ایک نیا پروڈکٹ لانچ کیا ہے کہ جو روح افزا گو کے نام سے مشہور ہے یہ ڈرنک پی آئی اے کی جانب سے مسافروں کو پیش کیا جائے گا۔ یاد رہے روح فزا پروڈکٹ کو لانچ ہوئے 112 سال ہو چکے ہیں اس کی ابتدا1907 میں ہمدرد دواخانہ کی طرف سے کی گئی