تخم ملنگاسے وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو ایسے کریں


موٹاپا ایک ایسی بیماری ہے جس میں ہر دوسرے شخص مبتلا دکھائی دیتا ہے یہ بیماری بذات خود دردسر ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس کی وجہ سے بہت ساری مہلک اور موذی بیماریاں بھی انسان سے چمٹ جاتی ہے وزن بڑھنے کی وجہ سے سب سے زیادہ اثر ہمارے دل پر پڑتا ہے کیونکہ شریانوں میں چکنائی جمع ہونے کی وجہ سے خون کی ترسیل مناسب مقدار میں پورے جسم کو نہیں ہوتی اور اس کے ساتھ ساتھ دل کو زیادہ زور لگانا پڑتا ہے جس کی وجہ سے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مسلز کمزور ہونا شروع ہوجاتے ہیں اور دل کا دورہ پڑنا معمول کی چیز بن جاتی ہے اس کے ساتھ موٹاپے کی وجہ سے انسان کی گردوں اور معدے پر بہت زیادہ اثر ہوتا ہے اور انسان کی وجہ سے بہت زیادہ متاثر ہوتے ہیں لیکن اللہ تعالی نے کچھ ایسی قدرتی چیزیں بھی پیدا فرمائی ہے کہ جس کے استعمال کی وجہ سے انسان کا فاضل وزن کم ہونا شروع ہو جاتا ہے اور چربی کم ہونے کی وجہ سے انسان صحت مند ہونے لگ جاتا ہے

مثلا تخم ملنگا کو دیکھ لیں گرمی کے مشروبات میں استعمال ہونے والی ایک اہم چیز کہ جس سے نہ صرف ذائقہ بہتر ہوتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ہمارا نظام انہضام بھی بہتر ہونے لگ جاتا ہے اور انسان اگر اس کا مخصوص طریقے سے مسلسل استعمال کرتا رہے تو اس کی وجہ سے وزن بھی کم کر سکتے ہیں اس کے لیے ٹوٹکا آپ سے شیئر کرتے جاتے ہیں تخم ملنگا کا مشروب جو بنانے میں انتہائی آسان ہے اور اس میں ڈالی جانے والی تمام چیزیں گھر میں موجود ہوتی ہے اسکے لئے آپکو ایک چمچ تخملنگا دو گلاس پانی ایک چمچ شہد ایک چمچ ادرک کا پیسٹ بنا کر اس کا رس نکال لیں اور اسی طرح ایک لیموں کا رس یہ تمام چیزیں اچھی طرح مکس کرکے کچھ دیر کے لئے چھوڑ دیں تاکہ تخم ملنگا اچھی طرح سے بھول جائے اس کو نہار منہ استعمال کریں اور پھر اس کے کمالات دیکھیں