کیا آپ ان اوقات میں موبائل فون استعمال کرتے ہیں ؟


موبائل فون ایک جدید ٹیکنالوجی سے حامل ہیں ایک چھوٹی سی ڈیوائس کی جس کی مدد سے آپ سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں میل دور بیٹھے ہوئے شخص بآسانی بات کرسکتے ہیں اس کی تصویر دیکھ سکتے ہیں اس کی ویڈیو ملاحظہ فرماسکتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ اس سے آپ بہت کچھ کر سکتے ہیں لیکن اس موبائل ڈیوائس نہیں جتنی ہماری معاشرتی زندگی کو متاثر کیا ہے شاید ہی کسی چیز نے اتنا متاثر کیا ہے اس کی وجہ سے معاشرے میں جو بے راہروی پھیل رہی ہے اس کی وجہ سے جو وارداتیں بڑھ رہی ہے اس کی وجہ سے جو نوجوانوں کی تعلیم پر اثر ہو رہا ہے وہ کسی سے مخفی نہیں ہے وہ میدان جو کہ چھٹی کے بعد بچوں سے جوانوں سے اور کھیلنے والے سے بھر جایا کرتے تھے

اب وہ خالی ہے اگر کوئی آپ کو جوان بچہ یا کوئی بھی شخص میدان میں نظر آتا ہے تو وہ بھی موبائل سے لیس ہوگا اور موبائل کی طرف اسکی توجہ زیادہ ہوگی بہ نسبت اس کے کہ وہ ایکٹیویٹی پر توجہ دے اور اپنی صحت بنائیں اس موبائل کی وجہ سے معاشرے پر کیا کچھ تبدیلیاں رونما ہو رہی ہے اور اس کی وجہ سے جسمانی طور پر انسان کو کن بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے یہ کہ انتہائی اہم موضوع ہے اسی موضوع پر ہم آپ کے لئے ایک انتہائی دلچسپ اور معلوماتی ویڈیو لکھ رہے ہیں جس میں ہم نے بیان کیا ہے کہ کیسے یہ ڈیوائس ہماری زندگیوں کو متاثر کررہا ہے اس کی وجہ سے کون سی بیماریاں انسان کو لگ رہی ہے اور کیسے ان سے بچا جاسکتا ہے اور بچوں کے اوپر اس کے اثرات کیا ہے اس لئے اس ویڈیو کو ضرور ملاحظہ کیجیے