ایک ایسپرین کی گولی کے کمال


اسپرین یا ڈسپرین ایک ایسی دوائی ہے کہ جس کا استعمال سب سے زیادہ کیا جاتا ہے عموما ڈسپرین کا استعمال سر درد کے لئے کیا جاتا ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ جسم میں کہیں بھی درد ہو تو ڈسپرین اپنا کام ضرور کرتی ہے اس لئے صرف سر درد کے لئے اس کا استعمال نہ کیا جائے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ آپ اس کے دوسرے دردوں کیلئے بھی استعمال کرسکتے ہیں ہم آپ کو بتائیں گے کہ اگر اسپرین کا استعمال کرتے ہیں تو آپ صرف سردرد کے علاوہ اس کے اور بھی بہت سارے استعمالات کر سکتے ہیں

اگر آپ کے بالوں میں خشکی ہے آپ کے بال گر رہے ہیں وقت سے پہلے سفید ہو رہے ہیں یا پھر سر میں بہت زیادہ خشکی ہے تو اس کے لئے آپ اسپرین کا استعمال کرسکتے ہیں اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ آپ ڈسپرین کی چھ سےآٹھ گولیاں پیس لیں اور اس کے بعد اتنی مدار میں شیمپو لیں اور اس میں یہ پاوڈ ر ملائیں جس سے سر بآسانی دھویا جا سکے ۔ اس سے سر کا مساج کریں دھوئیں اور پھر کمال دیکھیں