خالی پیٹ صبح پانی پینے والوں کے لئے اہم خبر


پانی انسان کے جسم کا ایک اہم جزو ہے اور تحقیق سے بعد ثابت ہوا کہ انسان کے جسم کا نوے فیصد حصہ پانی سے بنا ہے پانی ہر وقت پینا چاہیے اور خاص کر صبح کے وقت پانی کا استعمال ضرور کرنا چاہئے کیونکہ ہمارا جسم 8 سے 9 گھنٹے گزارنے کے بعد پانی کا تقاضا کرتا ہے ۔، اس کے ساتھ گردوں میں بھی پانی کی کمی کی وجہ سے مسئلہ ہونے لگ جاتا ہے اس لئے نہار منہ پانی پینا نہایت اچھا عمل ہے ۔
کچھ لوگ اس کے بارے میں ایسے اقوال پیش کرتےہیں

جو حضرت علی رضی اللہ عنہ کی طرف منسوب ہوتے ہیں اور کچھ ایسی احادیث بھی پیش کی جاتی ہے جس میں نہار منہ پانی پینے سے منع کیا گیا ہے ۔ یاد رہے ان احادیث اور اقوال کی کوئی بھی حثییت نہیں ہے کیونکہ یہ تمام احادیث اس حد تک ضعیف ہے کہ کچھ نے تو ان کو منگھڑت قرار دیا ہے اس لئے اس کو بنیاد بنا کر کوئی فیصلہ کرنا شرعا بھی جائز نہی ہوتا ۔ نہاز منہ پانی پینے کے مزید فوائد کے بارے میں جاننے کے لئے ویڈیو ملاحظہ فرمائیں