شاید ہی کوئی ایسا گھر ہو کہ جہاں پر لیموں موجود نہ ہو اس کا استعمال گھرانوں میں بہت زیادہ ہوتا ہے اور اس کو مختلف طرح سے استعمال کیا جاتا ہے لیکن کبھی آپ نے سوچا ہے کہ لیموں کے طبی فوائد کیا ہے یاد رہے لیموں وٹامن سی کا خزانہ ہے اس کے ساتھ ساتھ اس میں بہت ساری بیماریوں کا بھی علاج ہے لیموں میں شامل وٹامن سی آئرن کی طاقت کو بڑھاتا ہے جس کی وجہ سے خون کی بیماری جس کو انیمیا کہتے ہیں اس کو روکنے میں مدد ہوتی ہے اس کے ساتھ اگر لیموں کا باقاعدگی کے ساتھ استعمال کیا جائے
تو یہ دل کو صحت مند رکھتا ہے کیونکہ تحقیق کے مطابق ایسی تمام سبزیاں اور پھل جن کے اندر وٹامن سی کی بھاری مقدار موجود ہو وہ انسانی صحت کے لیے نہایت مفید ہوتے ہیںلیموں نہ صرف ذائقہ اور خوشبو میں بہترین ہے بلکہ اس کی وجہ سے آپ اپنا وزن بھی کم کرسکتے ہیں لیموں میں موجود فائبر زیادہ دیر تک معدے کے اندر موجود رہتا ہے جس کی وجہ سے بھوک کی شدت کم ہوجاتی ہے اور بھوک نہیں لگتیاسی طرح اگر لیموں کو پانی میں ملا کر پیا جائے تو اس کی وجہ سے بھی وزن کم ہوسکتاط ماہرین کا کہناہے کہ لیموں حاملہ خواتین کے لئے انتہائی ضروری ہے کیونکہ اس میں فولیٹ موجود ہے جو کہ حاملہ خواتین کے لیے انتہائی ضروری ہوتا ہے اور اس کی وجہ سے وٹامن جسم کے اندر حل ہونے میں زیادہ مدد ہوتی ہے