بال لمبے اور گھنے صرف نمک سے


لمبے گھنے اور صحت مند سیاہ ذلفیں ہر لڑکی کی خواہش ہوتی ہے لیکن آج کل کے ہماری زندگی کی روزمرہ ترتیب کی وجہ سے بالوں کو صحت مند رکھنا مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔ کیو نکہ بالوں  کو صحت مند رکھنے کے لئے مطلوبہ غذائیت کا حاصل کرنا مشکل ہوتا ہے اس کے ساتھ ہماری روزمرہ غذآ  بھی صحت بخش نہیں ہوتی ، پانی آلودہ ہوتا ہے جب کہ اس کے ساتھ ہمارے ارد گرد کا ماحول بھی اس میں بڑا اثر رکھتا ہے ۔ اس کی وجہ سے بال کمزور ، دو منہ ہونا اور وقت سے پہلے سفیدی کا آجانا ایک عام بات بن چکی ہے ۔ لیکن پریشانی کی بات نہیں کیونکہ اس کے باوجود بھی قدرت کی طرف سے کچھ ایسی چیزیں انسان کو ملی ہے جو کہ بہت آسانی سے دستیاب ہوتی ہے اور انتہائی سستی بھی ہوتی ہے ۔ جیسے نمک کو ہی دیکھ لیں ۔ اس کے کھانے میں استعمال کے علاوہ اور بھی بہت سے استعمالات ہے لیکن آج ہم آپ کو اس کا استعمال بالوں کے لئے بھی بتائے گے جس کے بعد آپ کے بال لمبے اور سیاہ ہو جائے گے ۔

اس کے استعمال کا طریقہ بھی نہایت آسان ہے ۔بس اتنا کرنا ہے کہ جب آپ نہانے  لیں تو گیلوں بالوں میں ایک مٹھی نمک ڈالیں اور اس کا مساج کریں اس کی وجہ سے آپ کے سر کے مسام کھل جائے ۔ اور جس قسم کی خشکی ہوگی وہ ختم ہو جائے گی ۔ اس کی وجہ سے بالوں کی نشونما میں بھی بہتری آئے گی ۔ اس کے علاوہ بھی استعمال کا طریقہ ہے ۔ ایک بوتل میں شیمپو لیں اور اس میں ایک مٹھی نمک ملائیں ۔ اس کو اچھی طرح مکس کریں ۔ اور مہینے میں صرف 4 بار اس شیمپو کے ساتھ اپنے سر کو دھوئیں ۔ اور پھر اس کے ہوش ربا کمالات ملاحظہ کریں ۔