کمر کے گرد کی چربی ختم دنوں میں


موٹاپا صحت کا دشمن تو ہوتا ہی ے ہے لیکن اس کے ساتھ  یہ خوبصورت فگر کا بھی دشمن ہوتا ہے ۔ اور اچھا خاصا وجیہہ آدمی اس کی وجہ سے بدنما نظر آتا ہے اور شرمندگی کا ہونا ایک الگ باب ہے ۔ چربی انسان کے پیٹ کے ساتھ ساتھ کمر کے گرد ، کولہوں اور رانوں پر چڑھ جاتی ہے لیکن کمر کے گرد موجود چربی کو ختم کرنا ایک مشکل کام ہوتا ہے ، اس کے لئے کی جانے والی ورزشیں بھی سخت ہوتی ہے اور یہ چربی جلدی اترتی بھی نہیں ۔ لیکن کچھ ایسی چیزیں موجود ہے جو بغیر کسی نقصان کے اس چربی کو زائل کر سکتے ہیں ۔ اس میں سے ایک چیز  آلو بخارہ بھی ہے جو اپنے کٹھاس اور مٹھاس کے ملے جلے ذائقہ کی وجہ سے بہت پسند کیا جاتا ہے ۔ ا س میں یہ خاصیت ہے کہ اگر اس کو  ایک مخصوص طریقہ سے استعمال کیا جائے تو اس سے جسم میں موجود فاضل چربی اور خاص کر کمر کے گرد موجود چربی کے اترنے میں بہت مدد حاصل ہوتی ہے ۔ اس میں فائبر بھاری مقدار میں ہوتا ہے جس کی مدد سے نظام انہطام میں بہتری آتی ہے ۔ اس کے ساتھ اس میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ مادہ مضر اشیاء کو جسم سے باہر  نکالتی ہے اور اس کے ساتھ یہ جگر کے امراض میں بہترین ٹانک کے طور پر استعمال ہوتا ہے خاص کر گرمیوں میں اس کی وجہ سے گرمی کے اثرات سے بچنا آسان ہوتا ہے ۔اس کو بنانا انتہائی آسان ہے ۔ بس آپ ایک لیٹر پانی لیں اس میں 100 گرام آلو بخارا ڈال لیں اور اس کے ڈھکن کو اچھی طرح بند کرنے کے بعد اسے فریج میں ایک ہفتے کے لئے رکھ لیں ۔ اس کے بعد پانی چھان لیں اور ایک گلاس روزانہ نہار منہ   استعمال کریں ۔ اس کے استعمال کے بعد ہی آپ کو اس کی افادیت کا بہتر طریقے سے اندازہ ہو جائے گا