وٹامن ای کا زیادہ تر استعمال ان کریموں اور پروڈکٹ میں ہوتا ہے جو جلد کی خوبصورتی کے لئے استعمال کئیے جاتے ہیں لیکن اس کے ساتھ اس کا اور طرح سے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ اگر آپ کے چہرے پر داغ دھبے ہیں جلد سوکھی کمزور اور لاغر ہے یا بال گر رہے ہیں ۔ان میں سے کوئی بھی آپ کے ساتھ اگر مسئلہ ہے تو اس کے لئے حاضر ہے وٹامن ای کا بہترین ٍحل جو آپ کے مسائل کو حل کر دیں ۔ یاد رہے وٹامن ای ہماری جلد کی صحت کے لئے بہترین غذآ کی حیثیت رکھتا ہے یہ ہمارے روزمرہ کھانوں میں بھی موجود ہوتا ہے ۔ مارکیٹ میں اس کی زیادہ تر ٹھوس شکل میں کیپسول ملتے ہیں ۔ پاؤڈر کی شکل میں بھی اس کے کیپسول آتے ہیں ۔ لیکن زیادہ مشہور اور جس کی سب سے زیادہ مانگ ہے وہ وٹامن ای کے وہ کیپسول ہوتے ہیں جو کہ ایک شفاف کپسول میں مائع کی شکل میں ہوتا ہے اس کی مقدار 50 ملی گرام سے لے کر 800 ملی گرام تک ہوتا ہے ۔ اس کی خوبی یہ ہے کہ آپ اس کو کھا بھی سکتے ہیں جب کہ اسکے ساتھ آپ اس کو لگا بھی سکتے ہیں مطلب اگر اپ کے جسم میں وتامن ای کی کمی ہے اور ڈاکٹر نے آپ کے لئے مخصوص مقدار میں وٹامن ای تجویز کی ہے تو اس کو آپ کھا سکتے ہیں جیسے عام طور پر پانی کے ساتھ کپسول لئے جاتے ہیں ۔ اور اس کے ساتھ آپ اس وٹامن ای کو کسی بھی کریم کی افادیت بڑھانے کے لئے استعمال بھی کر سکتے ہیں ۔، دونوں صورتوں میں اس سے وٹامن ای ہی حاصل ہوتا ہے ۔ لیکن یاد رکھے اس کا استعمال ہو یا کسی دوسری دوا کا استعمال ہو ہمیشہ اپنے ڈاکٹر کے مشورے سے کریں کیونکہ بعض دفعہ ان ادویات کا استعمال اگر بلاوجہ کیا جائے تو اس سے فائدہ کے بجائے نقصان کا بھی اندیشہ ہو سکتا ہے ۔ اس لئے اپنے ڈاکٹر سے اس کے استعمال کے بارے میں مشورہ ضرور کریں