ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی جلد ملائم اور خوبصورت ہو ، اسکے لئے مارکیٹ میں بہت سی کریمیں دستیاب ہوتی ہے لیکن ان میں سے اکثر کے اندر ایسے اجزاء شامل ہوتے ہیں جس کی وجہ سے جلد کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ اس لئے ان کریم سے جتنا بچنا ممکن ہو اتنا ہی بہترہے اس کی جگہ گھر میں ہی ایسی کریمیں بنائیں جو کہ قدرتی اجزاء پر مشتمل ہو ۔ آج ہم آپ کو ایک ایسی ہی کریم بنانا سکھائیں گے جو کہ صرف دو منٹ میں تیار ہو جائے گی ۔ لیکن اس کے کمالات دیکھ کر آپ بھی واہ واہ کر اٹھے گے
- فئیر لولی
- ایلویرا جیل
- گلیسرین
- وتامن ای کیپسول
فئیر لولی مناسب مقدار میں لے اس کے بعد اس میں آدھا چمچ ایلوویرا جیل ملائیں اس کے بعد اس میں بہت ہی معمولی مقدار میں گلیسرین ڈالیں اور ساتھ میں وٹامن ای کاکیپسول بھی ملائیں ،ان تمام چیزوں کو اچھی طرح سےمکس کریں ۔اور اس کے بعد چہرے پر اس کو اچھی طرح لگائیں ۔ اس کورات بھر لگا رہنے دیں ۔ صبح اس کو نماز کے وقت میں دھو لیں ۔ اس سے جلد میں نکھار کے ساتھ ساتھ داغ دھبے بھی ختم ہو نگے اور اس کے ساتھ ہماری جلد میں موجود ایسے مادے جو دانے بننے کا سبب ہوتے ہیں وہ بھی خارج ہوجاتے ہیں ایک بار ضرور استعمال کریں