تھائی راڈ کیا ہے اور یہ کیوں ہوتا ہے


تھائی راڈ دراصل غدود ہوتے ہیں جو کہ ہارمون خارج کرتے ہیں ۔ اس کا انتہائی اہم کا م ہوتا ہے لیکن اگراس میں خرابی پیدا ہوجائے تو اس کی وجہ سے انسان کو بہت سی ایسی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہےجس کے بارے میں اس نے کبھی نہیں سوچا ہوتا ۔ تھائی راڈ کی  وجہ سے ہونے والی بیماریوں کی تعداد بہت زیادہ ہے کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں پائی جانے والی سب سے زیادہ بیماری شوگر ہے جس کے بعد تھائی راڈ کا نمبر آتا ہے ۔ لیکن تھائی راڈ جیسے غدود کو سمجھنے اور اس کا علاج کرنے والی ماہرین کی تعداد انتہائی کم ہے ۔ پاکستان میں ہر 100میں سے 10 آدمیوں کو اس کی تکلیف کا سامنا ہوتا ہے اور پچیدگی تب پیدا ہوتی ہے جب ماہر ڈاکتر کے بجائے کسی عطائی ڈاکٹر سے علاج کیا جائے ۔ آج آپ کو ہم اس کی کچھ علامات بتا دیتے ہیں

اگر تھائی راڈ غدود سے ہارمون کا اخراج زیادہ ہو تو یہ علامات ہیں

  1. وزن کم ہونا
  2. دھڑکن کا زیادہ ہونا
  3. بہت زیادہ گرمی کا محسوس ہونا

اگر ہارمون کا اخراج کم ہو تو اس کی یہ علامات ہیں

  1. قبض ہونا
  2. وزن کا بڑھنا
  3. سردی کا زیادہ احساس ہونا

اس کے علاج کے لئے ایک بہت ہی آزمودہ نسخہ موجود ہے جو کہ سالوں سے استعمال میں ہے اور اس کی وجہ سے بہت جلدی بیماری کا خاتمہ ہو جاتا ہے اور اگر بیماری ختم نہ ہو تو کم ضرور ہوجاتی ہے ۔

یہ اجزاء استعمال ہونگے

کچنار درخت کی چھال : 10 گرام

ادرک پاوڈر : 2 گرام

پانی : 160 گرام

کچنار درخت کی چھال کا پاوڈر بنائے اور اسکے بعد ان دونوں کو پانی میں ڈال کر پکائے یہاں تک کہ 40 ملی لیٹر پانی رہ جائے ۔ اس پانی کو دو حصوں میں تقسیم کریں ۔ ایک حصہ ناشتہ سے پہلے استعمال کریں ۔ جب کہ دوسرا حصہ رات کو سونے سے پہلے استعمال کریں ۔