اگر بال خشکی کا شکار ہو ۔ بہت کمزور ہو ، گر رہے ہو ، اور مانگ اگر نکالی جائئے تو محسوس ہوتا ہو کہ بال گر رہےہیں ۔ ایسے ہی بالوں کا دو منہ ہونا وغیرہ ان تمام بیماریوں کا علاج بس ایک خاص قسم کا تیل ہے اس کو استعمال کریں اور ان تمام بیماریوں سے چھٹکارہ حاصل کریں ۔ اس تیل کو بنانے کے لئے ہمیں کچھ مختلف قسم کی چیزیں درکار ہونگی جس سے ہم یہ تیل بنا سکتے ہیں ۔ اور یہ چیزیں ایسی ہے کہ بہت آسانی سے مل سکتی ہے ۔ اجزاء نوٹ کرلیں
- کلونجی کا تیل ۔ 30 ملی گرام
- کدو کا تیل ۔30 ملی گرام
- ساحل نباتاتی روغن ۔ 120 ملی گرام
- تل کا روغن ۔ 120 ملی گرام
- ناریل کا تیل ۔ 120 ملی گرام
- بیری کے پتے ۔ ایک چمچ
- سرمہ ثابت ۔ ایک چمچ
بنانے کا طریقہ
ان تمام اشیاء کو ایک برتن میں ڈالیں اور اس کے بعد تیز دھوپ میں 2 گھنٹے کے لئے رکھ دیں ۔ اس کے بعد اس کا سٹور کر لیں ۔ اس کو بالوں کی جڑوں میں لگائیں ۔ رات بھر لگا رہنے دیں اور صبح اٹھ کر دھو لیں ۔ اس سے بال مظبوط ہونگے ۔ اور گرنا بھی ختم ہو جائے گا