مردوں میں بانجھ پن کی بڑی وجہ


پتلون کے ساتھ انڈر ویئر کا استعمال ضرور کریں لیکن ایسے انڈروئیر سے بچیں جو آپ کو باپ بننے کی صلاحیت سے ہی محروم کر دے۔ شاید آپ یہ بات سن کر حیران ہوں کہ انڈروئیر بھی مرانہ بانجھ پن کا سبب بن سکتا ہے لیکن اگر آپ تنگ انڈروئیر پہنتے ہیں تو یہ ضرور ممکن ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ آپ اپنی مردانہ صحت اور تنگ انڈر ویئر میں سے کسی ایک چیز کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ 

اس بات کا مطلب یہ ہے کہ تنگ انڈر ویئر پہنیں گے تو مردانہ صحت کو نقصان پہنچنا لازم ہے ، اس سے بچا نہیں جا سکتا۔ مختصر یہ کہ انڈر ویئر ڈھیلا ڈھالا ہونا چاہیے اور اس سے بھی بہتر یہ ہے کہ انڈر ویئر پہنا ہی نہ جائے۔میل آن لائن کے مطابق امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے تنگ انڈر ویئر کی وجہ سے مردانہ صحت کو پہنچنے والے نقصان پر ایک تحقیق کی ہے۔ اس تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ تنگ انڈر ویئر پہننے سے تولیدی اعضاءکا درجہ حرارت قدرے بڑھ جاتا ہے لیکن درجہ حرارت میں یہ معمولی اضافہ بھی سپرم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا دیتا ہے۔ 

گھٹن اور حرارت کے باعث سپرم کی نہ صرف حرکت کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے بلکہ یہ کمزور ہوجاتے ہیں اور بیضے کو فرٹیلائز کرنے کی صلاحیت سے محروم ہو جاتے ہیں۔ سادہ الفاظ میں اسے ہی مردانہ بانجھ پن کہا جاتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سپرم کی بہترین صحت کیلئے موزوں ترین درجہ حرارت ہمارے جسم کے نارمل درجہ حرارت یعنی 98.6ڈگری فارن ہائٹ سے تھوڑا سا کم ہونا چاہیے۔ تنگ انڈر ویئر پہننے سے سپرم کو ملنے والا درجہ حرارت اس سے زیادہ ہوجاتا ہے جس کا سپرم کی صحت پر انتہائی خطرناک اثر پڑتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس مسئلے سے بچنے کا حل بہت سادہ ہے یعنی ڈھیلا ڈھالا انڈر ویئر پہنیں، اور اس سے بھی بہتر یہ ہے کہ انڈر ویئر پہننا چھوڑ دیں۔