صرف ایک گھریلومشروب سے4دن میں4کلو وزن کم کیجیے


کراچی: اگر آپ بھی زیادہ وزن اور موٹاپے میں مبتلا ہیں تو گھر میں یہ سادہ مشروب تیار کرکے صرف چار دن استعمال کریں اور آپ کا وزن 4 کلوگرام اور کمر 16 سینٹی میٹر تک کم ہوجائیں گے۔
دلچسپی کی بات ہے کہ یہ مشروب صدیوں سے موٹاپا اور وزن گھٹانے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے اور کئی نسلوں کے لاکھوں لوگوں کا آزمودہ بھی ہے۔ البتہ مطلوبہ نتائج کے لیے آپ کو اس مشروب کے ساتھ ساتھ روزانہ ہلکی پھلکی ورزش اور متوازن غذا کو بھی اپنے معمول کا حصہ بنانا ہوگا۔
پہلے اس مشروب کے اجزاء ملاحظہ کریں:

  • 8 گلاس (دو لٹر) پانی
  • درمیانی جسامت کا 1 عدد کھیرا (چھلکا اتار کر ٹکڑے کیا ہوا)
  • درمیانی جسامت کا 1 عدد لیموں (چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹا ہوا)
  • پسی ہوئی ادرک، 1 چائے کا چمچہ
  • تازہ پودینے کی 12 پتیاں
  • خشک پودینے کا سفوف، 1 چائے کا چمچہ

مشروب بنانے کے لیے ان تمام اجزاء کو بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح سے چلا لیں تاکہ پانی میں شامل ان تمام چیزوں کا یک جان آمیزہ بن جائے۔ اسے محفوظ کرنے کے لیے ریفریجریٹر میں رکھ دیں اور روزانہ 4 سے 5 گلاس پیئیں۔ البتہ پینے سے پہلے اس مشروب کی بوتل اچھی طرح سے ہلا لیں۔
عجیب ذائقے کی وجہ سے شروع میں یہ مشروب پینا کچھ مشکل محسوس ہوگا لیکن گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں بلکہ ابتداء میں صبح ناشتے سے کچھ دیر پہلے اس کا ایک گلاس پیجئے اور ناشتے کے دو گھنٹے بعد دوسرا گلاس نوش کریں۔ اس کے بعد دن میں جس وقت بھی سہولت ہو، ایک سے دو گھنٹے کا وقفہ رکھتے ہوئے مزید 2 یا 3 گلاس پی لیں۔
آپ کو دوسرے دن ہی سے اپنے وزن اور کمر میں کمی محسوس ہونے لگے گی۔


اس معمول پر روزانہ ورزش اور زود ہضم کھانوں کے ساتھ 4 دن تک سختی سے عمل کرتے رہیں لیکن چار دن پورے ہونے کے بعد یہ مشروب پینا روک دیں۔ یہ بات اس لیے بھی بطورِ خاص بتائی جارہی ہے کیونکہ غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مشروب کا سب سے زیادہ فائدہ ان لوگوں میں دیکھا گیا ہے جنہوں نے اس مشروب کے ساتھ متوازن غذاؤں کا استعمال جاری رکھا اور دن میں کچھ نہ کچھ ورزش (ایک گھنٹے تک تیز قدموں سے چہل قدمی اور جاگنگ وغیرہ) بھی کرتے رہے۔
ایک مرتبہ چار روزہ استعمال پورا کرنے کے بعد ایک ہفتے کا وقفہ دے کر یہ مشروب ایک بار پھر اسی طرح استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن محتاط رہیں کہ اسے مسلسل، بغیر وقفے کے، چار دنوں سے زیادہ تک پیتے رہنے کے منفی نتائج نکل سکتے ہیں اور آپ بیمار بھی پڑ سکتے ہیں۔