اگر قبض سے چھٹکارا پانا چاہتے ہیں تو اسے ضرور پڑھیں!


کیا آپ اکثر قبض جیسے تکلیف دہ مرض کا شکار ہوتے ہیں؟ اگر ہاں تو اس کی وجہ مغربی طرز زندگی کو اپنانا ہوسکتا ہے. یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی.

امریکن گیسٹرو انٹرالوجی ایسوسی ایشن کی تحقیق میں بتایا گیا کہ قبض کا مرض بہت تیزی سے دنیا میں عام ہورہا ہے جس کی وجہ جدید طرز زندگی کو اپنانا ہے. تحقیق کے مطابق اگر تین مہینے کے اندر کئی بار اس بیماری کا سامنا ہو تو یہ قابل تشویش امر ہوتا ہے، کیونکہ وہ شریانوں کی سوجن اور جلد پھٹنے جیسی پیچیدگیوں کا باعث بن سکتی ہے. تحقیق میں بتایا گیا کہ قبض کی سب سے عام وجہ غذا ہوتی ہے خصوصاً مغربی غذا جو کہ زیادہ چربی والے پراسیس فوڈ پر مشتمل ہوتا ہے، اس مرض کا شکار بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے. تحقیق کے مطابق جنک فوڈ کا زیادہ استعمال قبض کا باعث بنتا ہے کیونکہ اس میں نظام ہاضمہ کے افعال کے لیے درکار فائبر نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے. اسی طرح پانی کم پینا بھی اس تکلیف دہ مرض کا باعث بنتا ہے. محققین کا کہنا تھا کہ جنک فوڈ معدے میں موجود صحت کے لیے فائدہ مند بیکٹریا کی نشوونما کم کرتا ہے جو کہ نظام ہاضمہ کے لیے ضروری ہے، جس کے نتیجے میں اس کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے. اسی طرح دن بھر زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنا بھی اس مرض کا شکار بنانے کی بڑی وجہ ہے :-