اگر انڈے سستے مل رہے ہوں تو جتنے چاہیں اب خرید لے اور برف بنانے والے برتن کے ساتھ یہ کام کرلیں انڈے ایک سال تک بلکل خراب نہیں ہوں گے


نیویارک(نیوزڈیسک) اگر آپ کو انڈے سستے مل رہے ہوں تو آپ کا دل کرتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ خرید لیں لیکن خراب ہونے کے ڈر سے آپ ایسا نہیں کرتے لیکن آج ہم آپ کو انڈوں کو لمبے عرصے تک محفوظ کرنے کا ایسا طریقہ بتائیں گے کہ اگلی بار آپ زیادہ انڈے خرید کر انہیں محفوظ بنالیں گے۔
انڈوں کو محفوظ بنانے کا طریقہ

برف بنانے والے برتن میں انڈوں کو توڑ کر ڈالیں۔آپ اس مقصد کے لئے اپنی مرضی کا برتن بھی استعمال کرسکتے ہیں جس میں آپ انڈوں کو الگ الگ توڑ کر ڈال سکتے ہیں۔اب ان انڈوں کو فریزر میں رکھیں اور جب وہ بالکل جم جائیں تو انہیں برتن سے باہر نکال کر کسی شاپنگ بیگ میں ڈال کر ٹھنڈا رکھیں۔اس طریقے سے آپ انڈوں کو ایک سال تک استعمال کرسکتے ہیں۔
اگر آپ انڈوں کی زردی اور سفیدی کو الگ استعمال کرنا چاہتے ہیں تو انہیں فریز کرتے ہوئے الگ الگ کردیں۔