آپ کو کینسر ہے یا نہیں؟ اب بس اس موبائل ایپ سے ایک سیلفی کے ذریعے باآسانی معلوم کرسکتے ہیں ڈاکٹر کے پاس جانے کی بھی ضرورت نہیں


کسی بھی قسم کا کینسر انتہائی خطرناک بیماری ہوتا ہے لیکن لبلبے کے کینسر میں ایک اضافی پیچیدگی اس کی علامات کا درست اندازہ لگانے میں حائل مشکلات ہیں.یہ خطرناک کینسر لاحق ہو جائے مریض کا اگلے پانچ سال تک زندہ رہنے کا امکان محض 9 فیصد رہ جاتا ہے.

آنکھوں کے سفید حصے میں پیلے پن کی موجودگی اس کینسر کی اہم علامت ہے لیکن یہ پیلاہٹ اتنی غیر واضح ہوتی ہے کہ اس کا درست طور پر پتا چلنا بہت مشکل ہوتا ہے. یونیورسٹی آف واشنگٹن کے سائنسدانوں نے اس مسئلے کے حل کیلئے ایک نئی ایپ BiliScreen بنا لی ہے، جو لبلبے کے کینسر کی علامت کو دیکھ سکتی ہے.

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ ایپ آپ کے موبائل فون کے کیمرے کو استعمال کرتے ہوئے آنکھ کے سفید حصے میں اس پیلے پن کو دیکھ سکتی ہے جو ویسے باآسانی نظر نہیں آسکتا. آنکھ کے سفید حصے میں یہ پیلا پن جگر کی رطوبت میں ’بلی روبن‘ نامی مادے کی مقدار زیادہ ہونے سے پیدا ہوتا ہے. ’بلی روبن‘ مادے کی مقدار جاننے کیلئے عموماً بلڈ ٹیسٹ کیا جاتا ہے جو کافی مہنگا ثابت ہوتا ہے اور عموماً ابتدائی ڈاکٹری معائنہ کے بعد ہی یہ ٹیسٹ تجویز کیا جاتا ہے.

نئی ایپ کو 13 ستمبر کے روز امریکی ریاست ہوائی میں منعقد ہونے والی ایک کانفرنس میں متعارف کروایا جائے گا. سائنسدانوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس ایپ کے استعمال سے جگر کے لبلبے کے کینسر کا بروقت پتہ چلانے میں مدد ملے گی اور کینسر کی ابتدائی علامات ظاہر ہوتے ہی اس کا علاج شروع کر کے اس پر قابو پانا بھی آسان ہو جائے گا.
یہ ایپ صرف لبلبے کے کینسر کے خطرے سے ہی خبردار نہیں کرے گی بلکہ ہیپاٹائٹس ، بلبرٹ سنڈروم وغیرہ جیسی بیماریوں کے خطرے سے بھی آگاہ کر دے گی. ابتدائی تجربات میں اس ایپ نے 99.7 فیصد کیسز میں لبلبے کے کینسر کی علامات کو کامیابی سے پکڑ لیا. ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ایپ سے ہر ماہ ایک بار آنکھ کا معائنہ کرنے سے انسان لبلبے کے کینسر سے بچ سکتا ہے.

..