دبئی میونسپلٹی کی جانب سے شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ ہے کہ جسم کو توانا بنانے اور مردانہ صحت میں اضافے کیلئے کچھ ایسی ادویات فروخت کی جارہی ہیں جن میں خطرناک ممنوعہ اجزاءاستعمال کئے گئے ہیں اور یہ ادویات صحت کیلئے بہت بڑا خطرہ ثابت ہوسکتی ہیں. گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق ان ادویات کی فہرست میونسپلٹی کی ویب سائٹ www.dm.gov.aeپر شائع کی گئی ہے.
اس فہرست میں 14 ہیلتھ سپلیمنٹ شامل ہیں جنہیں وزن کم کرنے والی ادویات کے نام سے فروخت کیا جارہا ہے جبکہ 18 ایسے سپلیمنٹ ہیں جنہیں مردانہ طاقت کی ادویات کے طور پر فروخت کیا جارہا ہے. ان میں سے کچھ مصنوعات سوشل میڈیا کے ذریعے فروخت کی جارہی ہیں جبکہ کچھ ایسی بھی ہیں جو شہری براہ راست باہر سے درآمد کرتے ہیں. حکام کا کہنا ہے کہ ان مصنوعات میں متعدد مضر صحت اجزاءپائے گئے ہیں جن میں سائبو ٹرامیم بھی شامل ہیں. یہ کیمیکل بلڈ پریشر میں خطرناک اضافے اور دل کی دھڑکن کو بے ترتیب کرنے کا سبب بن سکتاہے جس کے باعث موت بھی واقع ہوسکتی ہے. دیگر اجزاءبے خوابی اور نظام انہضام کے مسائل پیداکرسکتے ہیں. کچھ مصنوعات میں فینول تھالیم بھی پایا گیا ہے جو کینسر پیدا کرسکتا ہے. طاقت کی ادویات میں سلڈینا فیل، سلفوایل ڈینا فیل، ڈائی میتھال سلڈینا فیل، ٹائی ڈینا فل، ہائیڈروکسی ٹلین ڈینا فل، ورڈینا فل اور این ڈس میتھائل ٹڈیلفل پائے گئے ہیں. یہ تمام اجزاءڈاکٹر کی ہدایت کے بغیر استعمال کرنا صحت کیلئے انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتاہے. میونسپلٹی کے حکام کا مزید کہنا ہے کہ شہری اگر کسی پراڈکٹ کی رجسٹریشن کے بارے میں جاننا چاہیں تو 800900 پر کال کرکے بھی معلومات لے سکتے ہیں. ممنوع قرار دی گئی ادویات کے نام درج ذیل ہیں: عمومی نوعیت کی ادویات آئیڈل سلم کافی، سپر سلمنگ ہرب، رفوارائل پاور، اے بی سلم، سیلو لوز کیپسول، سلمنگ باڈی کیپسول پلس، میاﺅ میاﺅ سلمنگ کیپسول، نیچرل چائنیز میڈیسن میجک سلم، سپر فیٹ برننگ، کوئیک سلمنگ کیپسول پلس، سلمنگ بم، ہیلتھ سلمنگ کیپسول، نیچرل میک سلمنگ، ہیلتھ ایڈ ہوڈیا گورڈونی کالاہاری ڈیزرٹ کیپسول، برننگ فیٹ سلمنگ کیپسول ڈائیٹ. مردانہ طاقت کی ادویات رفوا رائل پاور، پاور میل سیکچوئل سٹیمولنٹ، کنگ رومانس، کنٹرول آل نیچرل سیکچوئل انہیسمنٹ، باس نمبر 6، بل جنیٹا، گولڈن نائٹ، مامبا از ہیرو، نیو فیز نیچرل سیکس انہینس، سلیوٹ کیپسول، سیکسٹرا، ویک اینڈ پرنس، ونڈر اریکٹ میل کم، اولڈ چائنیز، ایکسٹر ایچ آر ڈی، افریکن ویاگرا، بلیک تھری کے پلس، رائنو 7K9000، رائنو 8پلاٹینم 8000.