حاملہ خواتین کا ٹریفک آلودگی میں رہنا بچوں کی پیدائش کے لیے نقصان دہ


حاملہ خواتین کا ٹریفک آلودگی میں رہنا بچوں کی پیدائش کے لیے نقصان دہ
اُردو آفیشل۔ ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اگر حاملہ خواتین حمل کے پہلے تین ماہ تک ٹریفک آلودگی میں زیادہ وقت گزاریں تو ان کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں میں پیدائشی نقائص کی شرح غیرمعمولی طور پر بڑھ جاتی ہے۔نیویارک یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ حمل ٹھہرنے کے پہلے تین ماہ کے دوران اگر خواتین کا زیادہ وقت فضائی آلودگی میں گزرتا ہے تو اس سے بچوں کی قبل ازوقت پیدائش یا پھر وزن میں کمی والے بچوں کی پیدائش کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

سروے میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ فضائی آلودگی کا سامنا کرنے والی خواتین کے 83 فیصد بچے اوسط وزن میں کمی کا شکار تھے۔ اس لیے ماہرین کا مشورہ ہے کہ حاملہ خواتین فضائی آلودگی اور ٹریفک کے ہجوم سے پرہیز کریں اور اگر ایسی جگہ رہائش ہے جہاں فضائی آلودگی زیادہ ہے تو گھر کے دروازے اور کھڑکیاں بند کر کے خود کو بچانے کی کوشش کریں۔