یہ چھوٹی سی جڑی بوٹی کس طرح مردانہ کمزوری دور کردیتی ہے اور اس کی قیمت کتنی ہے؟


کٹھمنڈو(اردو آفیشل 28جولائی 2017) نیپال میں ایک چھوٹی سی جڑی بوٹی پائی جاتی ہے جس کا نام کیٹرپلر فنگس (Caterpillar fungus) ہے. نیپالی زبان میں اسے ’یرشا گمبا‘کہتے ہیں. دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق یہ جڑی بوٹی مردانہ کمزوری کے لیے اکسیر کا درجہ رکھتی ہے اور انتہائی مہنگی فروخت ہوتی ہے. سیزن میں اس کی فی کلوگرام قیمت حیران کن طور پر20ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 27لاکھ 69ہزار روپے) تک ہوتی ہے. یہ مردانہ کمزوری کی دوا بنانے میں استعمال ہوتی ہے جس سے مردانہ جنسی خواہش میں بے پناہ اضافہ ہو جاتا ہے.

رپورٹ کے مطابق کیٹرپلرفنگس کا نام کیٹرپلر نامی کیڑے کی نسبت سے رکھا گیا ہے کیونکہ یہ اس کیڑے کے لاروے کے سر پر اگتی ہے. نیپال میں جب اس کا سیزن ہوتا ہے تو ہر کوئی اپنے دیگر کام اور نوکریاں چھوڑ کر اس فنگس کی تلاش میں نکل کھڑا ہوتا ہے. حتیٰ کہ اس سیزن میں علاقے کے سکولوں میں بھی چھٹیاں کر دی جاتی ہیں. لوگ اپنے ہاتھوں اور پیروں پر جانوروں کی طرح چلتے ہوئے اس جڑی بوٹی کو تلاش کرتے ہیں کیونکہ یہ بہت چھوٹی ہوتی ہے.رپورٹ کے مطابق اس جڑی بوٹی کو ’ہمالیہ کی ویاگرا‘ بھی کہا جاتا ہے. ہیمل اریال نامی نیپالی شہری کا کہنا تھا کہ ”میں فنگس کے کاروبار سے8سال سے وابستہ ہوں. اس کے 80فیصد سے زائد خریدار چینی ہیں جو اس سے دوا بناتے ہیں. یہ دوا اتنی مہنگی ہوتی ہے کہ امیرکبیر اشرافیہ ہی اسے خریدسکتی ہے. اب موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے اس کی پیداوار انتہائی کم ہو گئی ہے.“ بیبک جھاکری نامی ایک شخص کا کہنا تھا کہ ”چند سال قبل تک میں سیزن میں روزانہ 50سے 60فنگس تلاش کر لیا کرتا تھا لیکن اب ایک دن میں 4سے5پانچ مل جائیں تو یہ بھی خوش قسمتی کی بات ہے.“