نیویارک(اردو آفیشل 24جولائی 2017)تربوز دنیا بھر میں پسند کیا جانے والا پھل ہے. اگرچہ یہ افریقہ کے جنوبی خطے کا پھل ہے لیکن تاریخی ریکارڈ سے معلوم ہوتا ہے کہ مصر میں 3ہزار قبل مسیح میں اس کی کاشت ہوتی تھی.
اس کے بعد یہ ایشیاءاور یورپ تک پہنچا اور آج دنیا بھر میں مقبول ہے.یوں تو اس پھل کے کئی فوائد ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے اس کا ایک نیا اور حیران کن فائدہ دریافت کر لیا ہے. ویب سائٹ naturalcarebox.com کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے اپنی نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ ”بیجوں والا تربوز مردانہ کمزوری کا بہترین علاج ہے. جو مرد عضو مخصوصہ کی ایستادگی کے مسئلے سے دوچار ہیں ان کے لیے بیجوں والا تربوز انتہائی مفید ہے اور ان کی اس بیماری کو رفع کر سکتا ہے.“ رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے اس تحقیق میں 51سے 57سال درجنوں مردوخواتین پر تجربات کیے.ان میں شامل خواتین کے ایام مخصوصہ عمر رسیدگی کی وجہ سے بند ہو چکے تھے اور مرد بھی جنسی کمزوری کا شکار تھے. سائنسدانوں نے انہیں دو گروپوں میں تقسیم کرکے ایک گروپ کو بیجوں والے اور دوسرے کو بغیر بیجوں والے تربوز کھلانا شروع کیے. کچھ عرصہ بعد ان کے بلڈپریشر اور جنسی صحت کا معائنہ کیا گیا
اور نتائج دیکھ کر سائنسدان بھی حیران رہ گئے. جس گروپ کے مردوخواتین کو بیجوں والے تربوز کھلائے گئے تھے ان میں جنسی قوت، عضو مخصوصہ کی لاغری اور بلڈپریشر کے مسائل حیران کن حد تک حل ہو گئے تھے. سائنسدانوں کے مطابق بیجوں والے تربوز کے اس فائدے کا بالخصوص مردوں پر بہت زیادہ اثر ہوا اور ان کی جنسی صحت میں کئی گنا بہتری آئی.