لندن(اردو آفیشل) بازار میں ایسی رنگ برنگی ادویات کی کمی نہیں جو مردانہ طاقت کیلئے فائدہ مند بتائی جاتی ہیں لیکن ان میں سے ایک بھی ایسی نہیں جو مردانہ طاقت کو قدرتی طریقے سے بڑھائے اور قائم بھی رکھے۔ یہ کام صرف قدرت کی عطاءکردہ وہ غذائیں کرسکتی ہیں جنہیں مردانہ طاقت کے لئے خاص ٹانک کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔
انٹرنیشنل جرنل آف امپوٹینس ریسرچ میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق ان قدرتی غذاﺅں میں مونگ پھلی کو خاص مقام حاصل ہے۔ اگرچہ اس کا شمار عام پائی جانے والی سستی غذاﺅں میں ہوتا ہے لیکن مردانہ صحت کیلئے یہ بیش بہا قیمتی غذاءکی حیثیت رکھتی ہے۔ اس میں پروٹین، فائبر اور صحت بخش مونو سیچوریٹڈ چکنائی ایک خاص تناسب سے پائی جاتی ہے جو مردانہ صحت کیلئے جادوئی اثر رکھتی ہے۔
مونگ پھلی کے علاوہ قدرت نے اور بھی کئی غذاﺅں کو مردانہ صحت کے لئے نہایت مفید بنایا ہے۔ مثال کے طور پر انار کا جوس ہر مرد کو استعمال کرنا چاہیے، چاہے وہ جوان ہو یا بوڑھا۔ یہ جوانوں کی جوانی کو قابل رشک بناتا ہے اور بوڑھوں کو جوان بنادیتا ہے۔ انار کے جوس میں قدرتی اینٹی آکسیڈنٹ پائے جاتے ہیں جو دوران خون کیلئے مفید ہوتے ہیں۔ اسی طرح تربوز کا جوس لائیکوپین اجزاءسے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ مردانہ طاقت کیلئے اتنا مفید ہوتا ہے کہ اسے قدرتی ویاگرا بھی کہا جاتا ہے ۔ گہرے رنگ کی چاکلیٹ ایک اور ایسی غذاءہے جو مردانہ طاقت کیلئے بہت مفید ہے۔ اس میں پائے جانے والے اجزاءسیروٹونن اور ڈوپامین ہارمون کی مقدار میں اضافہ کرتے ہیں۔ یہ مخصوص اعضاءکے علاوہ جسم کے دیگر اعضاءمیں بھی دوران خون کو بہتر کرتا ہے۔
پالک میں میگنیشیم کی مقدار خاصی زیادہ ہوتی ہے جو کہ جسم کے مخصوص حصوں میں دوران خون بڑھانے کیلئے مفید ہے۔ یہ خون کی شریانوں میں رکاوٹ کو دور کرکے انہیں خون کے بہتر بہاﺅ کیلئے کھول دیتی ہے۔ مرچوں کا مناسب استعمال بھی مردانہ صحت کیلئے مفید ثابت ہوتا ہے۔ ان کی وجہ سے جسم میں اینڈورفن نامی مادے کی افزائش ہوتی ہے جو دوران خون میں بہتری لاتا ہے۔ گرین ٹی میں پائے جانے والے کیٹاشین اجزاءبھی جنسی صحت کیلئے بہت مفید ہیں۔ یہ جسم کی فاضل چربی بھی ختم کرتی ہے اور انسان کو چاق و چوبند رکھتی ہے۔ قدو کے بیجوں کو بھی مردانہ صحت کیلئے مفید ترین غذاﺅں میں شمار کیا جاتا ہے۔ ان میں پائے جانے والے امینوایسڈ، ٹرپٹوفین اور دیگر اجزاءمردانہ صحت کے ساتھ عمومی دماغی و جسمانی صحت کیلئے بھی بہت مفید ہیں۔ سالمن، سارڈین اور میکرل جیسی مچھلیوں میں اومیگا تھری کی فراوانی ہوتی ہے۔ یہ اجزاءدل کی صحت کیلئے بہت اچھے ہوتے ہیں اور ڈوپامین ہارمون کی بھی افزائش کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان مچھلیوں کو مردانہ صحت کیلئے نہایت مفید قرار دیا جاتا ہے۔
ایک اور عام دستیاب اور سستی غذاءانڈہ ہے جس میں پایا جانے والا میگا وٹامن بی 6 مردانہ ہارمون ٹیسٹاسٹیرون کی افزائش میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ یہ غذاءجنسی تحریک میں بھی اضافہ کرتی ہے۔ اخروٹ اور کاجو میں امینو ایسڈ ایل آرگنین پایا جاتا ہے جو کہ نائٹرک آکسائیڈ کا بنیادی جزو ہے۔ یہ اجزاءعمومی جسمانی طاقت کے ساتھ مردانہ صحت کو بھی قابل رشک بنادیتے ہیں۔ خصوصاً کاجو میں پایا جانے والا زنک مردانہ ہارمون ٹیسٹاسٹیرون کی افزائش میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔خوش رنگ پھل چیری میں اینتھو سایا نین نامی کیمیکل وافر پایا جاتا ہے جو کہ مخصوص اعضاءمیں دوران خون کو بڑھاتا ہے۔ اس میں بی وٹامن بھی پائے جاتے ہیں جو کہ جنسی تحریک پیدا کرنے کے علاوہ توانائی میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔