فرج اور بچہ دانی کے بغیر خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش


سٹاک ہوم(اردو آفیشل)دنیاکی پہلی خاتون جس نے فرخ اوربیضہ دانی کے بغیرایک صحت مندبچے کوجنم دیا۔گوتھنبرگ کی رہائشی سویڈیش خاتون 37سالہ میلان سٹین برگ نے ایک صحت مندبچے کوجنم دیاجوکسی معجزے سے کم نہیں میلان سٹین برگ کواپنے دوست کیلس نیلسن سے محبت ہوگئی وہ دونوں ایک فیملی کی شروعات کرناچاہتے تھے لیکن ان کی راہ میں ایک رکاوٹ

حائل تھی ۔لڑکی کوایک جینیاتی بیماری تھی اورجب وہ پیداہوئی تواس وقت سے اپنے فرج اوربیضہ دانی سے محروم تھی میلان سٹین برگ جب چھوٹی تھی توآپریشن کے ذریعے اس کومصنوعی فرج لگائی گئی اوروہ یہ بات اپنے بچپن سے ہی جا نتی تھی کہ وہ کبھی ماں نہیں بن سکتی لیکن اس کے بوائے فرینڈ نے ہمت نہیں ہاری۔میلان کے بوائے فرینڈ نے اس وقت ایک انتہائی خطرناک اوراس سے پہلے کبھی نہ کی گئی ریسرچ پرکام شروع کیاجس میں اس نے اپنی گرل فرینڈ میلان کوبھی شامل کیا۔اوراس کے علاوہ اس نے 9دوسری خواتین کاانتخاب کیادوسری خواتین کوبھی یہی مسئلہ تھااوران کے بھی بچے نہیں تھے ۔ریسرچ کامقصدیہ تھاکہ یہ خواتین جن کے ہاں اولادنہیں ان کے رحم میں دوسری خواتین کی بیضہ دانی ڈال دی جائے لیکن ماضی میں مردہ ڈونرکی طرف سے عطیہ کیے گئے یوٹرس کے ٹرانسپلانٹ کے کچھ اچھے نتائج موصول نہیں ہوئے تھے اوریہ بھی خدشہ تھاکہ ڈونرز کی فیملیز اس مقصد کے لیے راضی ہوں گی یانہیں ۔61سالہ ایواروزن جوکہ میلان کے خاندان کی دوست تھی دوبچوں کی ماں جبکہ چارکی دادی تھی وہ میلان کواپنایوٹرس دینے کے لیے راضی ہوگئیں اوراس کے بعدمیڈیکل کی دنیامیں معجزہ رونماہواآپریشن کے 43د ن بعد35سالہ میلان کوماہواری آناشرو ع ہوگئی اورآپریشن کے ٹھیک ایک سال بعدمیلان حاملہ ہوگئیں۔اوراب ان کاایک بیٹاہے