وہ ایک ورزش جو آپ کو مردانہ کمزوری کا شکار بنا سکتی ہے


نیویارک(اردو آفیشل) سائیکلنگ بہترین ورزش خیال کی جاتی ہے اور وزن کم کرنے کے خواہش مند مردوخواتین حضرات باقاعدگی کے ساتھ سائیکلنگ کرتے ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے اس ورزش کے حوالے سے مردوں کو خبردار کر دیا ہے۔ برطانوی اخبار دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے متنبہ کیا ہے کہ ”سائیکلنگ کی ورزش مردوں کو مردانہ کمزوری کا شکار بنا سکتی ہے۔

“ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”سائیکلنگ سے ٹانگوں کے درمیان مخصوص حصے پر بہت زیادہ دباؤ پڑتا ہے جو مردوں کو مخصوص کمزوری کے مسئلے سے دوچار کر سکتا ہے۔چنانچہ مردوں کو سائیکلنگ سے گریز کرنا چاہیے بلکہ اس کے علاوہ ورزش کے دیگر طریقے اختیار کرنے چاہئیں۔“