منہ کی بدبو اور مردانہ کمزوری میں گہرا تعلق ماہرین نے بتادیا، سب کو حیران کردیا


منہ سے ناگوار بو آنا اپنے طور پر ہی کچھ کم تکلیف دہ مسئلہ نہیں مگر مزید تشویشناک بات یہ ہے کہ اس کا مردانہ کمزوری کے ساتھ بھی گہرا تعلق پایا جاتا ہے۔  ای ایم ہسپتال اینڈ جی ایس میڈیکل کالج کے شعبہ جنسی صحت کے سربراہ ڈاکٹر راجن بھونسلے کا کہنا ہے کہ منہ کی ناگوار بو دراصل جگر کی خرابی کی علامت ہوسکتی ہے۔ جب جسم میں گلوکوز کو توانائی میں تحلیل کرنے کا فعل درست طور پر سر انجام نہ پا رہا ہو تو چربی کی تحلیل شروع ہو جاتی ہے،

جس کے نتیجے میں پسینے اور سانس سے بدبو آنے لگتی ہے۔ منہ سے بو آنا جگر کی خرابی کی طرف اشارہ ہے، اور اگر جگر کمزور ہو یا اس میں کوئی خرابی واقع ہوجائے تو خون میں فری ٹیسٹاسٹیرون کا لیول کم ہوجاتا ہے، جس کے نتیجے میں مردانہ کمزوری پیدا ہوجاتی ہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ منہ کی بدبو کو نظرانداز نہیں کرنا چاہئیے، اور خصوصاً مردانہ کمزوری کے حوالے سے بھی اس کی تشخیص اور علاج پر توجہ دینا ضروری ہے۔