اخروٹ کھانے کے 4 گھنٹے بعد آپ کے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟جان کر آپ ابھی اخروٹ کھانے کیلئے بھاگیں گے


اخروٹ کی افادیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا لیکن حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ اگر آپ روزانہ اخروٹ کھائیں تو آپ دل کی بیماریوں اور کولیسٹرول جیسے مسائل سے بہت دور رہ کر ایک صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں۔

یونیورسٹی آف پینسلوینیا کی ماہر غذا ڈاکٹر پینی کرس کا کہنا ہے کہ اگر پانچ اخروٹ یا تین چائے کے چمچ اخروٹ کا تیل پی لیں تو یہ دل کی شریانوں اور خون کی روانی میں بہت مددگار ہوگا اور صرف چار گھنٹے میں آپ کے خون کی روانی بہتر ہوجائے گی۔
ماہرین نے مزید بتایا ہے کہ اگر اخروٹ کا استعمال روزانہ کیا جائے تو اس سے دل مضبوط ہوگا اور دل کی بیماریاں دور رہیں گی۔ان کا کہنا ہے کہ اگر کسی کو دل کے مسائل کا سامنا ہو اور دل کے مسلز کمزور ہونے لگیں تو انہیں چاہیے کہ باقاعدگی سے تین سے چار اخروٹ رانہ کھائیں اور دل کی بیماریوں سے محفوظ ہوجائیں۔