اپنے بستر کے پاس لیموں رکھیں اور پھر اثر دیکھیں


لیموں وزن کم کرنے کے لیے بہت فائدے مند ہے یہ تو ہر کوئی جانتا ہے لیکن کی اآپ یہ جانتے ہیں کہ اس کے ذریعے ہم اپنے بہت سے دوسرے مسائل بھی حل کر سکتی ہیں۔ لیموں میں موجود وٹامن سی کی وافق مقدار ہماری صحت کے لئے بیحد مفید ہے۔چائے اور کھانوں میں لیموں کا استعمال ہمارے صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔آپ کو یہ

جان کر حیرت ہو گی کہ لیموں کا ایک ٹکٹرا کیا کیا کمال دکھا سکتا ہے۔ لیموں کو بستر کے قریب رکھنے سے آپ بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں مثلاً آپ خود کو مکمل طور پر پرسکون محسوس کریں گے، اس کی خوشبو آپ کو تروتازہ رکھنے میں مدد کرے ھی اس کے علاوہ آپ ذہنی الجھاؤ اور پریشانی سے خود کو نکال سکتے ہیں۔آپ لیموں کا ایسنشیل آئیل بھی استعمال کر سکتے ہیں لیکن اگر وہ موجود نہیں تو لیموں کا ایک ٹکڑا بھی بہت کمال کر سکتا ہے۔لیموں کا ٹکڑا بستر کے پاس رکھنے سے آپ کا زہن پرسکون رہے گا اس کے ساتھ آپ دیگر معاملات پر بہتر انداز میں توجہ دے سکیں گے۔ آپ کی یاداشت بہتر ہو سکتی ہے اگر آپ اپنے دفتر میں بھی لیمو ں کو اپنی ڈسک پر رکھیں گے تو آپ خود محسوس کریں گے کہ اس کی خوشبو سے آپ کا موڈ خوشگوار رہے گا، اگر آپ کسی وجہ سے پریشان ہیں تو لیموں کی خوشبو لیں اس سے آپ اپنے موڈ میں بڑے تبدیلی محسوس کریں گے۔اگر آپ بلڈ پریشر کے مریض ہیں اور اکثر آپ کا بلڈ پریشر بڑھا رہتا ہے تو اسے کم کرنے میں بھی لیموں بیحد مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس کی خوشبو سے آپ اپنے بلڈ پریشر کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔صرف یہ ہی نہیں لیموں کی خوشبو سے آپ گھر میں موجود مکھیاں بھی بھگا سکتے ہیں اس کے لئے آپ کو مارکیٹ سے مہنگے پروڈکٹس خریدنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ بس لیموں کا رس نکالیں اور گھر میں اسپرے کر دیں ایساکرنے سے آپ کے گھر سے مکھیاں ایسے غائب ہوں گے جیسے کبھی تھیں ہی نہیں۔ اگر آپ اس کا اثر تیز کرنا چاہتے ہیں تو لیموں پر لانگ لگا دیں یہ عمل آپ کے گھر میں ایک خوشگوار مہک پیدا کرے گا اور گھر سے کیڑے مکوڑون کا مکمل خاتمہ بھی کر دے گا۔