ہالی وڈ کے سپر سٹار دی راک کس چیز سے سب سے زیادہ خوف رکھتے ہیں؟سپر سٹار نے انکشاف کر دیا


ہالی وڈ کے سپر سٹار دی راک کس چیز سے سب سے زیادہ خوف رکھتے ہیں؟سپر سٹار نے انکشاف کر دیا
اُردو آفیشل۔ ڈیوائن جانسن المعروف دی راک ریسلنگ کے بعد ہولی وڈ میں بھی سپراسٹار کا درجہ حاصل کرچکے ہیں اور اب وہاں سب سے زیادہ کمانے والے اداکار بھی مانے جاتے ہیں۔ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن سے ہولی وڈ کے سب سے زیادہ کمانے والے اداکار بننے تک دی راک وقت گزرنے کے ساتھ زیادہ بہتر مسلز اور زیادہ اچھے جسم کے ساتھ سامنے آرہے ہیں۔ہوسکتا ہے کہ آپ کو جان کر یقین نہ آئے مگر دی راک ایک ایسی عام چیز کو دیکھ کر خوفزدہ ہوجاتے ہیں جو روزمرہ میں ہر شخص کو نظر آتی ہے مگر کروڑوں افراد پر کوئی اثر بھی نہیں ہوتا,اور وہ ہے ہر گھر میں عام نظر آنے والی چھوٹی چھوٹی مکڑیاں۔جی ہاں واقعی اگر آپ کو لگتا ہے کہ دیکھنے میں جسیم اور باڈی بلڈر نظر آنے والے دی راک کے لیے مکڑیاں سب سے خوفناک مخلوق ہے۔اس بات کا اعتراف انہوں نے خود کچھ سال پہلے ایک ٹیلیویژن پروگرام کے دوران کیا تھا۔انہوں نے تسلیم کیا کہ وہ خود نہیں جانتے کہ وہ کیڑے سے خوفزدہ کیوں ہوجاتے ہیں تاہم جب بھی اس پر نظر پڑتی ہے ان کے اندر دہشت کی لہر دوڑ جاتی ہے۔

You cannot copy content of this page