اگر آپ خود تو تیز دماغ لوگوں کی فہرست میں شامل کرتے ہیں تو یہ پہیلی یقینا آپ کے لئے بیحد آسان ہو گی، بس اسے سلجھانے کے لئے تھوڑی سی ہوشیاری درکار ہے۔ اس پہیلی کو سلجھانے کے لئے سب سے پہلے آپ کو تمام چیزوں کی قیمتوں کا جائزہ لینا ہو گا۔ پہلی لائن میں موجود ڈرنکس کی قیمت دس روپے فی ڈرنگ ہے اس لیے اس کی قیمت تیس روپے ہے۔ دوسری لائن میں فی برگر کی قیمت پانچ روپے ہے۔ تیسری لائن میں آپ دیکھیں کہ چپس کے دو پیکٹ موجود ہیں لہذا اس لحاظ سے ایک پیکٹ کی قیمت 1 روپے ہوئی۔ اب آخر میں میتھ کا فارمولا استعمال کرتے ہوئے جمع کرنے سے پہلے ضرب کریں گے اور 10 کو 1 سے ضرب دیں گے اور پھر 5 میں جمع کیا جائے تو جواب 15 آئے گا۔ لہذا صحیح جواب 15 ہے۔ 10+10+10 = 30 10+5+5 = 20 5+2+2 = 9 5+1×10 = 15