news-1442313255-7174_large

کرنسی سمگلنگ کیس ، ماڈل ایان علی پر سولہویں بار بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) کرنسی سمگلنگ کیس میں پکڑی گئی ماڈل ایان علی پر سولہویں مرتبہ بھی فردجرم عائد نہیں ہوسکی اور کسٹم عدالت نے مزید سماعت 28ستمبرتک ملتوی کردی۔
کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد نے ایان علی کیس کی سماعت کی ۔ دوران سماعت کسٹم حکام نے عدالت کو بتایاکہ ملزمہ کیخلاف چالان عدالت میں پیش نہیں کیاجاسکتاکیونکہ معاملہ ہائی کورٹ میں زیرسماعت ہے اورعدالت عالیہ کے فیصلے کی کاپی تاحال موصول نہیں ہوسکی ۔
ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت کو بتایاکہ عدالت عالیہ نے ان کی موکلہ کے حق میں فیصلہ دیاہے اور ریاست بھی کیس میں فریق ہے ۔
فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ہائی کورٹ کے احکامات کی کاپی موصول ہونے تک فردجرم عائد کیے جانے کا معاملہ موخر کردیا۔