فحش فلموں کی لت میں مبتلا نوجوانوں کو اس سے نجات پانے کیلئے کیا کرنا چاہیے؟ فحش فلموں کی سابق اداکارہ نے طریقہ بتادیا


فحش فلموں کی مشہور اداکارہ برٹنی ڈیلا مورا کبھی بے حیائی کی علامت تصور کی جاتی تھیں لیکن اب ان کی زندگی ایسی بدلی ہے کہ اس شیطانی کام سے مکمل طور پر تائب ہوگئی ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ انہوں نے فحش فلموں کے عادی نوجوانوں کو بھی اس لت سے نجات پانے کا طریقہ بتا دیا ہے۔

 

اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق برٹنی فحش فلموں میں جینا بریسلی کے نام سے کام کرتی تھیں اور انہوں نے 275 سے زائد فلمیں بنائی ہیں۔ چند سال قبل وہ نشے کی لت میں مبتلا ہوگئیں اور پھر ایک جنسی بیماری کا نشانہ بھی بن گئیں، جس کے بعد انہوں نے فحش فلموں کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ وہ کہتی ہیں کہ اب انہوں نے بے حیائی کے کاموں کو چھوڑ کر خدا کی جانب رجوع کرلیا ہے۔ فحش فلموں کی لت میں مبتلا نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ”آپ اگر ان فلموں کے نشے کی طرح عادی ہوچکے ہیں تو آپ تنہا نہیں ہیں۔ بے شمار لوگ اس مسئلے سے دوچار ہیں۔ اگر آپ اسے چھوڑنے کا عزم کر لیں تو یہ ناممکن نہیں۔ جیسا کہ اب سوچتی ہوں کہ اگر میں نے شیطان کی بجائے خدا کی فرمانبرداری کی ہوتی تو کبھی اس کام میں نا پڑتی۔ میرے دل سے خدا کا ڈر محو ہوگیا تھا لیکن اب میں اس ہستی سے ڈرنے لگی ہوں جس نے مجھے تخلیق کیا ہے۔ اب مجھے احساس ہوگیا ہے کہ شیطان مجھے صرف گمراہی اور تباہی دے سکتا ہے جبکہ خدا مجھے محبت اور ہمیشہ کی فلاح دے سکتا ہے۔ میں آپ کو یقین دلاتی ہوں کہ اس دلدل سے نکلنے کیلئے یہی سوچ مدد دیتی ہے۔ آپ بھی اپنے مذہب کی جانب مائل ہوجائیں کیونکہ مایوس اور ٹوٹے ہوئے دلوں کا علاج صرف خدا کی عبادت میں ہے۔“