کرونا وائرس بھارت میں داخل


کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے باعث بھارت نے یورپی یونین کے ارکان ممالک سمیت مجموعی طور پر 30 ممالک کے شہریوں کے داخل ہونے پر عارضی پابندی عائد کردی ہے۔علاوہ ازیں بھارت میں ہر سال ہونے والے بولی وڈ کے بڑے فلم فیسٹیول میں سے ایک ’انٹرنیشنل انڈین فلم فیسٹیول اکیڈمی ایوارڈز‘ (آئیفا) کی تقریب کو بھی ملتوی کردیا تھا۔اسی طرح بھارت میں ہونے والے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو بھی مؤخر کردیا گیا تھا اور اب آئی پی ایل اپریل کے وسط میں منعقد کیا جائے گا۔’کورونا وائرس‘ کا خوف ’آئیفا ایوارڈ‘ کی تقریب منسوخاور اب بھارت نے ملک بھر کے سینما ہالز، شاپنگ مالز، میوزیم و تاریخی تفریحی مقامات کو بند کرنے سمیت عارضی طور پر ڈراموں اور فلموں کی شوٹنگ بھی مؤخر کردی۔آئیفا فلم ایوارڈ کی تقریب کو بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق ریاست کرناٹکا،

مقبوضہ جموں و کشمیر، کیرالہ اور دہلی کے بعد ریاست مہارا شٹر نے بھی عارضی طور پر سنیما ہالز، شاپنگ مالز اور دیگر تفریحی مقامات کو عارضی طور پر بند کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دارالحکومت نئی دہلی میں تقریبا 150 سنیما ہالز ہیں جنہیں فوری طور پر بند کردیا گیا اور اندازے کے مطابق ان سینما ہالز کو یومیہ 10 لاکھ روپے نقصان اٹھانا پڑے گا۔دیگر ریاستوں اور شہروں میں سنیما اور شاپنگ مال بند کیے جانے کے بعد ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت اور کورونا وائرس سے اب تک سب سے زیادہ متاثرہ بھارتی شہر میں بھی سنیما ہالز اور شاپنگ مالز کو بند کرنا شروع کردیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت بھر میں 31 مارچ تک سینما ہالز، شاپنگ مالز و تفریحی مقامات کو بند رکھا جائے گا جب کہ اسی عرصے کے دوران ڈراموں اور فلموں کی شوٹنگ بھی بند رہے گی اور جن ڈراموں اور فلموں کی شوٹنگ جاری ہے، انہیں 3 میں اسے بند کرنے کی ہدایات کردی گئی ہیں۔

اسی حوالے امریکا کی شوبز ویب سائٹ ‘ڈیڈ لائن’ نے بتایا کہ بھارت کی فلم اور ٹی وی کی تنظیموں نے اعلان کیا ہے کہ احتیاطی تدابیر کے پیش نظر عارضی طور پر فلموں اور ڈراموں کی شوٹنگ روک دی گئی ہے جب کہ ملک بھر میں سینما ہالز کو بھی بند کردیا گیا۔کورونا وائرس کے باعث انڈین پریمیئر لیگ 15 اپریل تک ملتوی۔تاج محل سمیت دیگر تاریخی مقامات بھی بند، تاریخی لال قعلے کو بھی عارضی طور پر بند کردیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت بھر میں تقریبا 3700 تاریخی تفریحی مقامات ہیں جنہیں عارضی طور پر بند کردیا گیا اور ان مقامات میں میوزیم بھی شامل ہیں۔کورونا وائرس کے پیش نظر بھارت کی ریاستی و مقامی حکومتوں نے تعلیمی اداروں کو بھی عارضی طور پر بند کردیا ہے۔: بھارت نے 30 ممالک کے شہریوں کے داخل ہونے پر پابندی عائد کردیتاریخ میں یہ تیسری بار ہے کہ تاریخی تاج محل کو بند کیا گیا ہے تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ اسے کسی بیماری کے پھیلنے کے خوف سے بند کیا گیا ہے۔

تاج محل سمیت دیگر تاریخی و تفریحی مقامات کو ایسے وقت میں بند کیا گیا ہے جب کہ بھارت میں کورونا وائرس میں اچانک اضافہ دیکھا گیا ہے۔جنوبی ایشیائی خطے میں کورونا وائرس کے حوالے سے بھارت پہلے نمبر پر ہے جب کہ پاکستان دوسرے نمبر پر ہے۔بھارت کی طرح پاکستان میں بھی رواں ہفتے کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور محض 2 دن میں 150 نئے کیسز سامنے آ چکے ہیں تاہم پاکستان میں تاحال کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔17 مارچ کی صبح تک دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 82 ہزار 407 تک جا پہنچی تھی جن میں سے 7 ہزار 157 افراد ہلاک ہوچکے تھے۔دنیا بھر میں تصدیق شدہ کورونا وائرس کے مذکورہ مریضوں میں سے لگ بھگ 80 ہزار مریض صحت یاب ہوچکے تھے۔