اٹلی میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 189 افراد کے مزید ہلاک ہونے کے بعد وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک ہزار 16 ہوگئی جب کہ بھارت میں بھی پہلی ہلاکت رپورٹ ہوچکی ہے۔اٹلی کے آرمی چیف جنرل سلواتور فرینا میں بھی ائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جس کے بعد انہیں قرنطینہ کردیا گیا ہے جب کہ ان کی ذمہ داریاں جنرل فیڈریکو بوناتو کو تفویض کردی گئی ہیں۔کوروناوائرسسےسب سے زیادہ متاثر ہونے والے یورپی ملک میں کیسز کی تعداد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21.7 فیصد اضافہ ہوا جو مجموعی طور پر 15 ہزار 113 ہوگئی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ’’کووڈ 19‘‘ 60 ممالک میں پھیل چکا ہے۔ اُدھر چین کا کہنا ہے اتوار اور پیر کے درمیان مزید 24 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اعداد شمار کے مطابق چین میں متاثرین کی تعداد بتدریج کم ہو رہی ہے جبکہ جنوبی کوریا، ایران اور اٹلی میں دن بہ دن نئے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی اسٹاک مارکیٹ 2008ء کے مالی بحران کے بعد بدترین صورت حال کا شکار ہے
جب کہ عالمی سطح پر مختلف پابندیوں کی وجہ سے دنیا بھر کی مارکیٹوں کو 5 کھرب ڈالر سے زائد خسارے کا سامنا ہے۔ اس دوران ہیوسٹن میں توانائی کانفرنس منسوخ کردی گئی ہے جب کہ یورپی سیاحتی صنعت شدید متاثر ہوئی ہے، جسے ماہانہ ایک ارب یورو کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ واشنگٹن: کورونا وائرس سے متاثر شہری کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہےعالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دے دیا ہے جبکہ اٹلی نے قرنطینہ کے عمل کو سخت کردیا ہے اور امریکا نے یورپ سے پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے۔