فلم اور ٹی وی کی دنیا میں بہت سی اداکارائیں ایسی ہیں، جو اپنے حسن میں اضافہ کرنے کے لیے پلاسٹک سرجری کی مدد لیتی ہیں، لیکن یہ ماننے سے بھی انکار کر دیتی ہیں۔ سچ کو تسلیم کرنا بھی بہت ہمت کی بات ہوتی ہے، اور یہ سچ بولا ہے بالی وڈ کی مشہور اداکارہ شروتی حسن نے۔ انہوں نے دنیا کے سامنے اپنی پلاسٹک سرجری کا اعتراف کیا ہے۔ ایک نیوز چینل نے یہ خبر شائع کی ہے، کہ شروتی حسن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ میں اس بات کا اعتراف کیا ہے،
کہ وہ بھی پلاسٹک سرجری کروا چکی ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے، پلاسٹک سرجری کروانا ان کی اپنی مرضی تھی۔ اس میں شرمندہ ہونے والی کوئی بات نہیں۔ اگر کوئی نہیں کروانا چاہتا تو نہ کروائے۔ شروتی حسن کا مزید یہ بھی کہنا تھا، کہ میں نے کسی اور اداکارہ سے متاثر ہو کر پلاسٹک سرجری نہیں کروائی۔ یہ میری اپنی پسند تھی اور مجھے اس میں کوئی شرمندگی نہیں ہے۔ کوئی بھی انسان اتنی آسانی سے یہ تکلیف
برداشت نہیں کر سکتا، کہ اس کے جسم کہ کسی حصے کو تکلیف پہنچائی جائے۔ لیکن اپنی کامیابی کے سفر کی کہانی آپ کے ساتھ شیئر کی جا سکتی ہے۔ میں یہ سب آپ کو بتاتے ہو بلکل شرمندہ نہیں بلکہ خوشی محسوس کر رہی ہوں، کہ یہ میری اپنی زندگی ہے، اور میرا اپنا چہرہ ہے جسے میں نے پلاسٹک سرجری کے ذریعے مزید خوبصورت بنایا ہے۔