بالی ووڈ اداکاروں کے ہم شکل


دنیا میں مشہورہونا کس کی خواہش نہیں ہو تی ۔ بلکہ مشہور ہونے کے بعد ان کی ویلیو اور زیادہ ہو جاتی ہے ۔ ایسی ویلیو بن جاتی ہے کہ ان کا لائف سٹائل تک بھی عوام میں مشہور ہوتا ہے ۔ اگر کوئی کپڑا وہ پہن لیں تو وہ فیشن بن جاتا ہے۔ مشہور لوگوں کے ہم شکل افراد کا سامنے آنا کوئي نئی بات نہیں ہے مگر چونکہ ٹیکنالوجی کی ترقی نے اس دنیا کو انسان کی مٹھی میں بند کر دیا ہے اس لئے اب دور دیس کے ہم شکل افراد بھی منٹوں میں سامنے آجاتے ہیں اور ان کی شہرت پوری دنیا میں پھیل جاتی ہے جیسے کہ حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا نے مشہور بھارتی اداکارہ انوشکا شرما اور امریکی گلوکارہ جولیا مائیکل میں حیرت انگیز مماثلت تلاش کی بلکہ اسی سوشل میڈیا ہی کے ذریعے ان دونوں ک درمیان ہیلو ہائے بھی ہو گیااس کے بعد اب مزید اداکاروں کے ہم شکل افراد کی تلاش شروع کی گئی جن میں سے بھارت کے چھ سر فہرست اداکاروں کے ہم شکل تو دریافت ہوگئے ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ آپس میں رابطہ کرتے ہیں یا نہیں


رنویر سنگھ اور پاکستانی اداکار حماد شعیب

اپنی اور رنویر سنگھ کی مشابہت کا اندازہ پاکستانی ابھرتے ہوئے اداکار حماد شعیب کو بھی ہے اس بارے میں ان کا یہ کہنا ہے کہ یہ مما ثلت قدرتی ہے اور اس کےلئے شعوری طور پر کسی بھی قسم کی کوشش نہیں کرتے ہیں

انوشکا شرما اور ہم شکل جولیا مائکل

مشہور اداکارہ انوشکا شرما اور جولیا مائیکل کی حیرت انگیز مماثلت آج کل خبروں میں ہے اس حوالے سے حولیا مائیکل نے انوشکا شرما کو ٹوئٹ بھی کیا جس میں ان کو مخاطب کرتے ہوئےبتایا ہے کہ ہم دونوں تو جڑواں ہیں جس کے جواب میں انوشکا نے نہ صرف خوشگوار حیرت کا مظاہرہ کیا بلکہ انہوں نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ وہ مزید اپنے پانچ ہم شکل افراد کی بھی تلاش میں ہیں

بھارتی ماڈل میگن ملن اس بات کی دعویدار ہیں کہ وہ پریانکا چوپڑہ کی ہم شکل ہیں