تصویر میں نظر آنے والی لڑکی کون ہے


بنگلہ دیش تو اب ہر میدان میں آپنے آپ کو منوانے کے لئے تیار ہے ، بنگالی حسینائوں نے اپنا لوہا منوا لیا ۔ گزشتہ دنوں بنگلہ دیش میں دنیا کی خوب صورت حسیناؤں کا میلہ سجایا گیا جہاں بھارت اور سری لنکا سمیت کچھ اور ممالک نے شرکت کی .مگر مس یونیورس کا ٹائٹل بنگلہ دیش کی ایک طالبہ نے اپنے نام کر لیا.مس یونیورس کے مقابلے میں پہلی بار حصہ لینے والی بنگلادیشی طالبہ نے ملکہ حسن 2019 کا تاج اپنے سرپر سجالیا.غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلادیشی دارالحکومت ڈھاکا میں گزشتہ ہفتے انٹرنیشنل کنونشن سٹی بسندھار میں مقابلہ حسن کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا.

رپورٹ کے مطابق شیرین اختر شیلا کو فائنل میں جیوری کی جانب سے 68ویں مس یونیورس کے اعزاز سے نوازا گیا اور ان کی تاج پوشی بھی کی گئی.شیرین اختر شیلا نے کسی بھی مقابلہ حسن میں پہلی بار حصہ لیا اور کامیابی کے جھنڈے گاڑے.مس یونیورس منتخب ہونے والی خاتون فزکس میں تھرڈ ایئر کی طالبہ ہیں.بھارتی اداکارہ ، ماڈل اور 1994 میں مقابلہ حسن جیتنے والی سشمتا سین نے نوجوان حسینہ کو تاج پہنچایا. اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق ملکہ حسن کا کہنا تھا کہ ”مجھے اس اہم موقع کا حصہ بننے پر بہت خوشی ہے،

آج ہم نے تاریخ رقم کی اور آپ جانتے ہیں کیوں؟ آج پہلی بار بنگلادیش کی نمائندگی ہوئی اور یہ اعزاز ان کو ہی ملا“مقابلہ حسن میں نیپال، بھارت اور سرلنکا نے حصہ لیاجبکہ پاکستان نے مس یونیورس کے مقابلے میں شرکت نہیں کی تھی.یاد رہے کہ گزشتہ برس مس ورلڈ کا تاج بھارت کی طالبعلم منوشی چھلر کے سر پر سجایا گیا تھا جبکہ اس بار بنگلہ دیشی طالبعلم کے سر پر مس یونیورس کا تاج سجا ہے.یہاں سے ثابت ہوتا ہے کہ پیشہ ور ماڈل و ایکٹریسز کی نسبت طالبعلم حسینائیں ورلڈ ٹائٹل زیادہ اپنے نام کرتی جا رہی ہیں.دوستو امید ہے آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی ہو گی اگر یہ سچ ہے تو کمنٹس میں اپنے خیالات کا اظہار کریں شکریہ ۔