ترک اور ترکی چھا گئے


اس وقت اگر دیکھا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ ترک قوم واقعی دنیا پر چھا چکی ہے ۔ اس کی سب سے بڑی وجہ ترکوں کی غیرت ہے ۔ اور یہ غیرت ان کی ایمانی غیرت کا ثبوت ہے ۔ دلوں میں محبت پیدا کرنا صرف اللہ رب العزت کا ہی کام ہے ۔ اسی وجہ سے تو ترکوں کی محبت پوری دنیا کے مسلمانوں میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے ۔ جن کی قوم ایسی ہو گی اس کا لیڈر یقیناً اردوگان جیسا ہی ہو گا ۔ امریکی ریاست نیو جرسی کے شہر نیو پیٹرسن میں ایک ترک نژاد پولیس افسر کو شہر کا پولیس چیف مقرر کر دیا گیا ہے، جس نے قرآن مجید پر حلف اٹھایا . نیو پیٹرسن کے اس نئے پولیس چیف کا نام ’ابراہیم بےقرا‘ ہے جو پہلے ترک نژاد مسلمان پولیس چیف ہوں گے .ان سے حلف اینڈرے سائغ نے لیا جو خود بھی پیٹرسن کے پہلے عرب نژاد امریکی میئر ہیں.بےقرا کا خاندان ترکی کے اِسکی شہر سے ترکِ وطن کر کے امریکی شہر پیٹرسن اس وقت آیا جب وہ بچے تھے.

انہوں نے امریکا کی بوسٹن یونیورسٹی اور رٹگرز یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی.رپورٹس کے مطابق ان کی تنخواہ تقریباً ساڑھے تین کروڑ روپے ہوگی.دوسری جانب ا یک خبر کے مطابق قرآن ِ مجید کتابِ انقلاب ہے.نبی اکرم ﷺ نے قرآن ہی کے ذریعے ایک ہمہ گیر انقلاب برپاکیا. حضور ﷺ پر نازل ہونے والی پہلی وحی علم کی فضیلت،اہمیت اور تاثیر کو ہمارے سامنے واضح الفاظ میں پیش کرتی ہے.مسلمان اگر دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنا چا ہتے ہیں تو انہیں قرآن اور حدیث کی سچی تعلیمات کی طرف دوبارہ پلٹنا ہوگا .وقت آگیا ہے کہ مسلمان مفکرین سیرتِ نبویؐ کے ساتھ ساتھ قرآن ِ مجید کی انقلابی تعلیمات کو دنیا کے سامنے پیش کریں. ان خیالات کا اظہار تحریکِ کشمیر بر طا نیہ کے نائب صدر مفتی عبدالمجید ندیم نے ہینڈز ورتھ اسلا مک سنٹر برمنگھم میں ہفتہ وار پروگرام سے خصوصی خطاب کرتے ہو ئے کیا .انہوں نے کہا ’’نبی اکرم ﷺ کی برپا کردہ تحریک کی سب سے اہم خوبی یہ ہے کہ اس کی ابتدا ’’علم ‘‘ سے ہوئی .

پہلی وحی کا اولیں لفظ ’اقراء‘‘ اس با ت پر دلالت کرتا ہے کہ انسانیت کی نجات ،اس کی ترقی اور اس کا استحکام علم کا ہی مرہونِ منت ہے.یہی وجہ ہے کہ نبی اکرم ﷺ ،غارِ حرا کی تاریکیوں سے سے علم کی وہ روشن شمع لے کر باہر نکلے جس نے انسانوں کے قلوب و اذہان کو منور کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے کوچہ و بازار کو بھی بُقعہ نور بنا دیا جس نے جہالت اور جاہلیت کی تما م نشانیوں کو مٹا کر علم و دانش کے چراغ روشن کیے۔ دوستو امید ہے آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی ہو گی اگر یہ سچ ہے تو کمنٹس میں اپنے خیالات کا اظہار ضرور کریں اور دوستوں کیساتھ شئیر کریں ۔ اگر آپ نے ابھی تک ہمار اپیج لائیک نہیں کیا تو ضرور لائیک کریں شکریہ