بالی ووڈ اداکاروں کی اصل عمر کیا ہے


بلا شک و شبہ جب سے سائنس نے ترقی کی ہے اس ترقی کی رفتار نے ایک کام تو کر دیا ہے ۔سکرین پر نظر آنے والے اداکاروں کے اصل چہرے اگر آپ دیکھ لیں تو آپ کی عقل یقیناً دنگ رہ جائے گی ۔ عام طور پر دیکھا جائے تو چالیس سال کے بعد انسان کی عمر اس کے چہرے سے جھلکنے لگتی ہے ۔ لیکن یہ بات بھی سچ ہے اس سائنس نے انسان کے چہرے کو بدل کے رکھ دیا ہے ۔ ایسی ادویات اور سرجری اب مارکیٹ میں آ چکی ہے جن سے عمر چہرے سے بھی چھپائی جا سکتی ہے ۔

آپ نے اکثر ٹی وی پروگرامز میں دیکھا ہو گا ۔ کیسے سکن ٹائٹنگ کے لئے کیا کچھ نہیں کیا جاتا ۔ لیکن کیمرے کی آنکھ وہ سب کچھ دیکھ لیتی ہے جو ہم سے چھپایا جا رہا ہوتا ہے ۔ اگر نہیں یقین تو یہ ویڈیو دیکھ لیں آپ کو اندازہ ہو جائے گا ۔ کیسے چہرے بدلے جاتے ہیں ۔ کیسے عوام کو دھوکہ دیا جاتا ہے ۔ جن اداکاروں کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے لوگ دیوانے ہوتے ہیں ان کے اصل چہرے کیسے ہیں ؟ وقت بدلنے کے ساتھ یہ لوگ بھی نارمل انسانوں کی طرح بوڑھے ہو رہے ہیں لیکن لگتے نہیں ہیں ۔

کسی نے کیا خوب کہا تھا کہ ” آپ بدصورت نہیں ہیں آپ صرف غریب ہیں ” کیونکہ پیسے سے چہرے کے وہ عیوب بھی چھپائے جا رہے ہیں جو شاید کسی غریب انسان کے بس کی بات نہیں ہے ۔ ہر سال لاکھوں روپیہ یہ لوگ صرف اپنے چہرے پر خرچ کر دیتے ہیں ۔ دوستو ویڈیو دیکھیں امید ہے آپ کو ویڈیو پسند آئے گی اگر یہ سچ ہے تو کمنٹس میں اپنے خیالات کا اظہار بھی ضرور کریں اور ہمارے پیج کو اگر آپ نے ابھی تک لائیک نہیں کیا تو اسے لائیک بھی کر لیں تا کہ آپ کو ہماری دلچسپ خبریں بر وقت ملتی رہیں ۔