ہم سٹائل ایوارڈ کی تقریب میں کیا ہوا


چوتھے ہم سٹائل ایوارڈ کی تقریب کراچی کے ایکسپو سنٹر میں ہوئی جہاں پر مختلف اداکارائوں نے اپنےحسن کے جلوے بکھیرے ، اگر حق سچ کی بات کی جائے تو بالی ووڈ سے اب ہماری انڈسٹری پیچھے نہیں رہی نہ ہی ایکٹنگ میں اور نہ ہی بے حیائی میں دونوں میں شہرت کی بلندیوں کو چھو رہی ہے

۔ اس تقریب میں پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے تمام ستاروں نے ہی شرکت کی اور اس تقریب کو چار چاند لگا دئیے ۔ ایوارڈ تقریب کی میزبانی اداکارہ و ماڈل آمنہ شیخ اور عثمان مختار نے کی جب کہ تقریب میں عروہ حسین، سارا لورین اور زارا نور عباس سمیت دیگر اداکاراؤں نے جلوے بکھیرے۔ تقریب میں گلوکار ابرار الحق سمیت دیگر اداکاروں و گلوکاروں نے بھی پرفارمنس کی اور مجموعی طور پر تقریب میں 21 کیٹیگریز میں ایوارڈز دیے گئے۔

’ہم اسٹائل‘ کے بڑے ایوارڈز یعنی بہترین فلمی اداکار اور بہترین فلمی اداکارہ کے ایوارڈز احد رضا میر اور اداکارہ ماہرہ خان لے اڑیں۔ اسی طرح بہترین خاتون ماڈل کا ایوارڈ زارا عابد اور بہترین مرد ماڈل کا ایوارڈ ایمل خان کو ملا۔دوستو تصاویر دیکھئیے اور امید ہے آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی ہو گی اگر یہ سچ ہے تو کمنٹس میں اپنے خیالات کا اظہار ضرور کریں اور دوستوں کیساتھ بھی پوسٹ کو ضرور شئیر کریں !

عروہ حسین کی شاندار پرفارمنس