میرے پاس تم ہو کی آخری قسط میں کیا ہونیوالا ہے


میرے پاس تم ہو ایک ایسا ڈرامہ ہے جس نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ تو ڑ دئیے ہیں ۔ آپ نے بھی دیکھا ہو گا جس محفل میں آپ ہوں آپ کے ساتھ اس ڈرامے کے بارے میں تذکرہ ضرور ہوا ہو گا ۔ اس ڈرامے کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اس ڈرامے کی آخری قسط کی تاریخ کو آگے کر دیا گیا ہے ۔ اور لوگوں کو بے حد اشتیاق ہے کے اس ڈرامے کی آخری قسط میں کیا ہونیوالا ہے ۔ اس ڈرامے کو دیکھنے والوں کی تعداد اور اس ڈرامے پر تبصرہ کرنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے ۔


حرا مانی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں اُن سے پوچھا جا رہا ہے کہ ڈرامے کے اختتام میں کیا ہوگا ؟ جس پر حرا مانی کہتی ہیں کہ میں اس سوال سے تنگ آگئی ہوں تاہم ویڈیو بناتی خاتون کی جانب سے بار بار اصرار کئے جانے پر حرا مانی اچانک ہی بتا دیتی ہیں کہ ڈرامے کی آخری قسط میں سب مر جائیں گے۔


واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’ میرے پاس تم ہو‘ میں ہمایوں سعید ، عدنان صدیقی، عائزہ خان، حرا مانی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ڈرامے کو نامور مصنف خلیل الرحمان قمر نے لکھا ہے جسے ندیم بیگ ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔ ڈرامہ کی آخری قسط رواں ماہ 25 جنوری کو ٹیلی ویژن اور سنیما گھروں میں 8 سے 10 بجے تک نشر کی جائے گی۔

دوستو امید ہے آپ کو یہ پوسٹ پسند آئی ہو گی اور کیا آپ یہ ڈرامہ دیکھتے ہیں ۔ اگر دیکھتے ہیں تو اس ڈرامے کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے ۔ کمنٹس میں اپنے خیالات کا اظہار بھی ضرور کریں ۔