اس جدید دور میں جیسے جسمانی ورزش اور سرگرمیاں ختم ہو چکی ہیں ۔ صرف اتنا ہی نہیں بلکہ ہم لوگ اب کوئی گیم کھیلنا بھی چاہیں تو نہیں کھیل سکتے اس کی وجہ یہ موبائل ہے جو اس وقت آپ کے ہاتھ میں ہے ۔ اور ویڈیو گیمز کا بڑھتا ہو ا رجحان جہاں انٹرٹینمنٹ کا ذریعہ ہے وہیں اس نے لوگوں کے دماغ کمزور کرنا شروع کر دئیے ہیں ۔ اور جسمانی طور پر جلد بوڑھے ہونے والی نسل آج کی نسل ہے ۔
معروف موبائل فون گیم ’پب جی‘ کی لت جس کو پڑ جائے وہ پھر اسی کا ہو رہتا ہے۔ اس گیم کی لت میں مبتلا نوجوانوں کے لیے فکرمند ہونے کا مقام ہے کہ بھارت میں ایک نوجوان اس گیم کی وجہ سے موت کے گھاٹ اتر گیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس 25سالہ نوجوان ہرل میمانے تھا جو بھارتی شہر پونے کا رہائشی تھا اور کئی کئی گھنٹے پب جی کھیلتا رہتا تھا۔ گزشتہ روز وہ گیم کھیلتے ہوئے اچانک بے ہوش ہو کر گر گیا۔ اس کے والدین اسے فوری طور پر ہسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔
لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ اسے برین ہیمرج ہوا تھا اور اس کے دماغ کی ایک رگ پھٹ گئی تھی جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اسے برین ہیمرج ہونے کی وجہ اس کی گھنٹوں گیم کھیلنے کی عادت ہو سکتی ہے۔ مسلسل سکرین پر نظریں جمائے رکھنے سے اس کا بلڈپریشر بڑھ گیا ہو گا جس کی وجہ سے اس کے دماغ کی رگ پھٹ گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں بھی ایک 16سالہ نوجوان فرقان قریشی مسلسل 6گھنٹے سے پب جی کھیل رہا تھا کہ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ حال میں ہی عالمی سطح پر طبی ماہرین نے آئن لائن گیم کھیلنے کو ذہنی مرض تسلیم کر لیا ہے۔جتنا ہو سکے ہمیں ان گیمز سے پرہیز کرنا چاہیے ۔ کبھی کبھار کھیلنے کے لئے یہ گیمز تو ٹھیک ہیں لیکن مسلسل اس کا عادی ہو جانا آپ کی جان بھی لے سکتا ہے دوستو امید ہے آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی ہو گی ۔ شئیر کریں ۔