اس ویڈیو کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے ؟


سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں سڑک کے کنارے ایک لڑکی ڈانس کر رہی ہے ۔ اس ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے ۔ کسی نے لکھاہے کہ ” خوش آمدید اسلامی جمہوریہ پاکستان ” اگر دیکھا جائے تو ہماری ثقافت ایسی کبھی نہ تھی لیکن مغرب کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہم اس مقام کی طرف تیزی سے بڑھ رہے ہیں ۔ اورصرف اتنا ہی نہیں بلکہ میڈیا اس مقام تک عوام کو لانے میں بھرپور کردار بھی ادا کر رہا ہے ۔

سلطان صلاح الدین ایوبی نے کہا تھا کہ” اگر کسی قوم کو بغیر جنگ کے شکست دینی ہو تو اس قوم کے نوجوانوں میں فحاشی پھیلادو” اس قوم میں تو فحاشی اپنی جڑیں مضبوط کر چکی ہے ۔ جب کسی بچے یا بچی کے ساتھ زیادتی کا کیس سامنے آتا ہے۔ تو میڈیا کتنا واویلا کرتا ہے لیکن کیا کبھی کسی نے دیکھا ۔ لوگوں کے ذہنوں کو بدبودار کرنے میں میڈیا کا ہی اہم کردار ہے ۔پاکستانی ڈراموں کو اگر دیکھا جائے تو ہر ڈرامے میں آپ کو ہوس کا ننگا ناچ نظر آئے گا ۔ دیکھنے والے کے ذہن پر اس کے اثرات بہت بری طرح اثر کرتے ہیں ۔

بحر حال یہ کہہ کر بھی کچھ لوگ خاموش کرا دئیے جاتے ہیں ۔ ان کی اپنی زندگی ہے وہ جو چاہے کر سکتے ہیں ۔ اس میں کوئی شک نہیں ہر انسان کی اپنی زندگی ہے ۔ اور وہ اس پر اپنا اختیار رکھتا ہے ۔ لیکن وہ وقت دور نہیں جب یہ گندگی تیزی سےہمارے گھروں میں داخل ہو جائے گی اور آنے والی نسلوں کو کنٹرول کرنا مشکل ہو جائے گا ۔ دوستو ویڈیو دیکھیں اور امید ہے آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی ہو گی اگر کسی کی دل آزاری ہو تو ہم معذرت خواہ ہیں ۔