سائنسدانوں نےانسانی دماغ کے بارے بڑی بات کہہ دی


انسان کی زندگی کا سب سے زیادہ تکلیف دہ لمحہ وہی ہوتا ہے جب انسان کو معلوم ہو جاتا ہے کہ اب اس دنیا سے جانے لگا ہے ۔ کیونکہ سب خوشیاں غم میں تبدیل ہوتی نظر آتی ہیں اور اپنے سب پلانز پر پانی پھرتا نظر آتا ہے اور یہ دنیا انتہائی حقیر نظر آتی ہے جس کے لئے اتنی محنت کی اور آخر میں موت نے آ گھیر ا۔
موت کے بعدانسان کے دماغ میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ نئی تحقیق میں سائنسدانوں نے اس سوال کا انتہائی حیران کن جواب دے دیا ہے۔

ڈیلی سٹار کے مطابق نیویارک یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ انسان کی موت کے بعد چند منٹ تک اس کا دماغ کام کرتا رہتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ انسان کو معلوم ہوتا ہے کہ وہ مر چکا ہے۔ وہ اپنے اردگرد ہونے والی سرگرمیوں سے بھی آگاہ ہوتا ہے۔


تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر سیم پرنیا کا کہنا تھا کہ”دماغ انسان کا دل رک جانے کے چند منٹ بعد تک مکمل کام کرتا رہتا ہے تاہم دماغ کے خلیوں کی مکمل موت ہونے میں کئی دن لگتے ہیں۔ جب انسان کو طبی طور پر مردہ قرار دے دیا جاتا ہے، اس وقت اس کے جسم کے مختلف خلیے بتدریج موت کے پراسیس سے گزرنا شروع ہوتے ہیں اور دماغ کے خلیوں کا یہ پراسیس کئی دن بعد جا کر مکمل ہوتا ہے۔

ایسا ہر گز نہیں ہے کہ دل رکتے ہیں انسان کے جسم کے تمام خلیے فوری طور پر ’سوئچ آف‘ ہو جاتے ہیں۔“دوستو امید ہے آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی ہو گی اگر یہ سچ ہے تو کمنٹس میں اپنے خیالات کا اظہار بھی ضرور کریں ۔