دنیا کی تباہی اور دی اکانومسٹ کی پیشن گوئیاں


دی اکانومسٹ دنیا بھر میں پڑھا جانے والا ایک بین الاقوامی جریدہ ہ ےجس کو پوری دنیا میں خاص اہمیت حاصل ہے اور اس کے تجزیوں کو مختلف ممالک میں بہت اہمیت دی جاتی ہے ۔ یہ جریدہ امریکہ سے شائع ہوتا ہے اور اس کی اشاعت لاکھوں میں ہوتی ہے ۔ ہر سال کی ابتدا میں اس جریدہ میں کچھ ایسا شامل کیا جاتا ہے جو کہ مستقبل کے حوالے سے ہوتا ہے ۔ دراصل اس میں لکھنے والے افراد کا تعلق ماہرین سے ہوتا ہے جو کہ اپنے میدان میں ہونے والے مختلف طرح کی پیش رفتوں پر بھر پور نظر رکھتے ہیں ۔ اس وجہ سے ان کے اندازے کافی حد تک درست ہوتے ہیں ۔

لیکن اس کو پیشن گوئیاں کہنا اور پھر اس کے لئے اپنی مرضی کی تاویلات کرنا سمجھ سے بالاتر ہے ۔ اس میں صرف اپنے تجربہ کی بنیاد پر ماضی اور حال کو سامنے رکھتے ہوئے مستقبل کے بارے میں کچھ اندازے لگانے کی کوشش کی جاتی ہے ۔ اور کسی بھی میدان کا ماہر بتا سکتا ہے کہ اگر ایک مخصوص صورت حال پیدا ہوجائے اور کچھ معروف عناصر مد مقابل ہو تو اس کا نتیجہ کیا نکلتا ہے ۔ انہوں نے سال 2019 کے بارے میں کچھ اندازے بیان کئے ہیں ۔ اس میں ڈونلڈ ٹرمپ کو دنیا کا محور دکھایا گیا ہے اور اس کے ساتھ مختلف جنگوں کے بارے میں بھی بات ہوئی ہے اس کے علاوہ اس میں بہت کچھ ایسا کہا جا چکا ہے جو کہ غلط ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے تفصیلات جاننے کے لئےویڈٰیو ملاحظہ کریں