مشہور سائنسدان ایڈ یسن تھامس انتہائی نالائق تھے اور ان کے اساتذہ ان سے سخت نالاں تھے ایک دفعہ ایک استاد نے انہیں ایک خط دیا اور کہا کہ اپنی والدہ کو دیجیے گا انہوں نے وہ خط اور اسے پڑھا تو رونے لگی ایڈیسن نے اپنی والدہ سے پوچھا کہ اس خط میں ایسا کیا ہے جو آپ رو رہی ہے تو والدہ نے کہا کہ بیٹا آپ کے اسکول ٹیچر نے لکھا ہے کہ آپ کا بیٹا بہت زیادہ ذہین ہے اور ایسے اساتذہ اس اسکول میں موجود نہیں جو ان کو پڑھا سکے اس لیے آپ کسی اچھے ادارے کا انتخاب کرکے اپنے بیٹوں کو وہاں پر پڑھا ہے ایڈیسن نے 15 سال کی عمر میں ایک لیبارٹری کھولیں اور اس میں کام شروع کیا اور پھر دنیا نے دیکھا کہ ایڈیسن جو نہایت نادان تھا اس نے سینکڑوں ایجادات کیں
اور سب سے مشہور اس کی ایجاد بلب قرار دی گئی جو اس نے ایک ہزار دفعہ کوشش کرنے کے بعد ایجاد کی تھی اس کے علاوہ اور بھی کافی مشہور لوگ ہیں کہ جن کی کہانیاں ہمارے سامنے ہے کہ انہوں نے کیسے ناکامیوں کا منھ دیکھا لیکن ہمت نہیں ہاری اور مسلسل محنت کرتے رہے اور ایک دن ایسا آیا کہ وہ دنیا کے مشہور ترین لوگوں میں سے شمار کیے جانے لگے اور ان کی کامیابی ان لوگوں کے لئے مشعل بن گئی