ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پانی ایک شدید مسئلہ ہے اور اس کو لے کر کراچی کے اندر کسی وقت بھی دنگا فساد ہو سکتا ہے یاد رہے کہ کراچی کے اندر اس وقت پانی صاف پانی کی قلت ہے اور جہاں سے ان کو پانی کی سپلائی ہو رہی ہے وہاں پر جو ذکر ہے وہ اس میں بھی مسلسل کمی ہوتی دکھائی دے رہی ہے اور اس کے ساتھ پانی کی ایک ہی ترتیب کے ساتھ یا انصاف کے ساتھ فراہمی یا پھر سپلائی بالکل بھی نہیں کی جاتی بلکہ اپنے منظور نظر لوگوں کو پانی مہیا کیا جاتا ہے اور اس کے بعد جو دوسرے لوگ ہوتے ہیں وہ اپنا منہ دیکھتے رہ جاتے ہیں فاروق ستار نے جلسے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پانی اس وقت کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اور خاص کر صاف پانی ملنا ایک جوئے شیر لانے کے مترادف ہے ان کا کہنا تھا
کہ پانی اس وقت محسوس گروہ کے قبضے میں ہے اور کراچی کے اندر کسی وقت بھی اس کی وجہ سے شدید لڑائی ہو سکتی ہے اور فسادات ہو سکتے ہیں اور کراچی کا جو ماحول امن کی جانب گامزن ہے یہ دوبارہ فسادات کی نظر ہو سکتا ہے یاد رہے پانی کی کمی کراچی کا ایک بہت بڑا مسئلہ ہے اور لوگ ٹینکر خریدنے پر مجبور ہے اور ٹینکر مافیا نے بھی اپنے من مانے ریٹ پر پانی بیچنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جبکہ دوسری طرف موجودہ حکومت کی کوشش ہے کہ کسی طرح سے کراچی میں پانی کی کمی کا مسئلہ ہے اس کو حل کیا جائے اور پانی کا جہاں پر چوری کا تناسب زیادہ ہے وہاں پر کروائی کر کے ان چوروں کو گرفتار کر کے حالات میں ڈالا جائے اور ان کو سخت سزائیں د ی جائیں