اگر دیکھا جائے تو گھریلو کیڑوں مکوڑوں اور جانداروں میں سب سے زیادہ سخت جان جانور چوہا سمجھا جاتا ہے یہ جانور نہ صرف گندگی اور بیماری میں پھیلاتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ کپڑوں اور کتابوں کا بھی دشمن ہے اناج کھانے پینے کی جتنی چیزیں ہوتی ہیں سب اس کے دست رس میں ہوتی ہے اور اس سے بڑا مشکل ہوتا ہے لوگوں کی کوشش ہوتی ہے کہ جتنا زہر کا استعمال کرکے اس جاندار کو اپنے گھر سےبھگایا جا سکے یا جان سے مار سکے انتہائی معصوم نظر آنے والا یہ جاندار انتہائی چالاک ہوتا ہے مختلف زہر کی مناسبت سے اپنے جسم کی قوت مدافعت پیدا کرنا اس کے لیے انتہائی آسان ہے اس کے ساتھ ساتھ جب اس کو اندازہ ہوجائے کہ یہاں پر میرے شکار ہونے کے لیے مختلف طرح کے ترکیب استعمال کی جا رہی ہیں وہاں سے گزر نہیں چھوڑ دیتا ہے اور اپنے کسی ساتھی کو جب کسی زہر والے خوراک کو کھانے سے مرتا ہوں دیکھتا ہے تو پھر اس کی بو سے بھی دور بھاگتا ہے
لیکن کچھ ایسے گھریلو ٹوٹکے موجود ہے کہ جس کی وجہ سے آپ ان سے جان چھڑا سکتے ہیں یاد رہے کہ چوہا تیز بو کو برداشت ہرگز نہیں کرتا اس لیے اگر آپ ان کے بل میں پودینہ کا تیل روئی میں بھگو کر رکھیں تو اس کی وجہ سے گھنٹے کے اندر ہی یا تو بھاگ جائیں گے یا مر جائیں گے اور اگر پودینہ کا تیل موجود نہ ہو تو پھر پودینے کے تازہ پتے پیس کر ان کے بل کے منہ پر رکھ دیں تازہ پتوں کی بو بھی ان کے لیے جان لیوا ہوتی ہے ایسے ہیں لہسن یا پھر فنائل کا استعمال بھی ان کو بھگانے اور ان کو مارنے کے لیے کافی ہے ایسے اور بھی بہت سارے طریقے ہیں جو کہ گھریلو طور پر استعمال ہوتے رہتے ہیں ان کے بارے میں جاننے کے لیے ویڈیو ملاحظہ کریں