آئن سٹائن کا دماغ چوری کرکے240ٹکڑے کرنے والاانسان


بیسویں صدی کے سب سے بڑے طبیعات داں آئن سٹائن 1955 کی ایک صبح 76 سال کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔ ان کی موت کے بعد ایک ڈاکٹر تھامس ہاروے کو ان کا چیک اپ کرنے کیلئے بلایا گیا جنہوں نے آئن سٹائن کی موت کی تصدیق کی۔سٹائن نے اپنی زندگی میں کہہ دیا تھا کہ ان کی موت کے بعد انہیں دفن کیا جائے اور ان کا جسم سائنسدانوں کو مختلف تجربات کیلئے نہ دیا جائے تاہم ماہرین کم از کم ان کے دماغ کی جانچ کرنا چاہتے تھے اسی لئے ان کی موت کے ساڑھے 7 گھنٹے بعد ان کے دماغ کو جسم سے علیحدہ کر لیا گیا۔

ایسے میں آئن سٹائن کے ڈاکٹر تھامس نے موقع دیکھ کر ان کا دماغ چرا لیا اور وہاں سے فرار ہو گیا۔ تھامس نے اس عظیم دماغ کو 240 ٹکڑوں میں کاٹ کر مختلف جارز میں ڈال دیا اور اسے 40 برس تک اپنے گھر کے تہہ خانے میں چھپائے رکھا۔ 40 برس بعد تھامس اس دماغ کو منظر عام پر لے آیا اور تحقیق کیلئے سائنسدانوں کے حوالے کر دیا۔ مزید تفصیلات جاننے کے لیے ویڈیو ملاحظہ کریں