نیوزی لینڈ کی خواتین نے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے’ اسکارف ‘پہننے کا اعلان کر دیا


نیوزی لینڈ کی خواتین نے کرائسٹ چرچ میں شہید ہونے والے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے دوپٹہ لینے کا اعلان کیا ہے اور خواتین کو کہا ہے کہ مسلمان خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آج کے دن کیا جائے تا کہ ان کو یہ احساس ہو کہ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور وہ اکیلے نہیں ہیں یہ اقدام مسلم کمیونٹی سے اظہار ہمدردی اور احساس تحفظ دلانے کے لیے کیا جائے گا۔ اس حوالے سے مختلف گروپس نے ”Scarves in Solidarity” کے نام سے ایونٹ بھی منعقد کر رکھا ہے۔ ایونٹ کے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ اقدام اس لیے اٹھایا تاکہ مسلمانوں کے ساتھ ہم اظہار یکجہتی کر سکے اور ان کو بتا سکیں کہ وہ اکیلے نہیں ہیں ہم ان کی مدد کے لئے ہر لحظہ ہر وقت تیار ہیں اسلامی خواتین کونسل نے اس ایونٹ کو منعقد کروانے پر انتظامیہ کو خوب سراہا اورکہا

کہ یہ بہترین آئیڈیا ہےانتظامیہ کے مطابق نیوزی لینڈ کا کوئی بھی شہری اس مقابلے کے اندر شریک ہوسکتا ہے اور اس میں حصہ لے سکتا ہے یاد رہے اس حملے کے بعد نیوزی لینڈ کے لوگوں میں ایک طرح سے بیداری پیدا ہوئی ہے اور وہ مطالعہ کرنا چاہتے ہیں اسلام کا اور خبروں کے مطابق اس وقت کے لوگ مسلمان ہو چکے ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ جب انہوں نے مسلمانوں کا رویہ دیکھا اور کا صبر و استقامت دیکھ اور اپنے دین کے ساتھ محبت دیکھیں تو وہ مسلمان اور اسلام سے متاثر ہوئے اور انہوں نے باقاعدہ مطالعہ کیا اور اس کے بعد اسلام قبول کیا