جیسنڈا آرڈن کون ہیں ؟


نیوزیلینڈ کرائسٹ چرچ حملے کے بعدوزیر اعظم جاسنڈا آرڈرن کے رویے کو بہت زیادہ سراہا جارہا ہے اور جس طرح انہوں نے مسلمانوں کو سہارا دیا اور جس طرح ان کے ساتھ ہمدردی کی اور جیسے وہ ان کی کمیونٹی میں جاکر ان سے معافی مانگی اور کہا کہ ہم آپ کی حفاظت کرنے میں ناکام ہوئے ہے اس کی پوری دنیا میں تعریف کی جا رہی ہے اور اس کو بھرپور طور پر سراہا جارہا ہے انہوں نے حملے کے فورا بعد یہ کہا تھا کہ یہ جو کچھ بھی ہوا ہے یہ ہماری تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے اور یہ ایک دہشت گردی ہے چاہے وہ سفید فام ہی کیوں نہ ہوں بلکہ انہوں نے یہاں تک کہا کہ اس شخص کی جو کہ سفید فام سپر میسی کی بات کرتا ہے اس کی پوری دنیا میں کوئی گنجائش نہیں ہے اور ایسے لوگوں کو بالکل بھی برداشت نہیں کرنا چاہیے ہم پوری تحقیق کریں گے کہ جو جو لوگ اس کے بیک گراؤنڈ میں موجود ہے ان کو گرفتار کریں ان کو سخت سے سخت سزا دی اسنڈا کیٹ لورل آرڈرن 26 جولائی 1980 کو نیوزی لینڈ کے شہر ہیملٹن میں پیدا ہوئیں ان کے والد ایک پولیس افسر ہیں جبکہ ان کی والدہ کیٹرنگ میں کام کرتی رہی ہیں یونیورسٹی آف وائے کاٹو انہوں نے سیاسیات اور عوامی رابطے کے اندر ڈگری حاصل کی اور اس کے بعد انہوں نے سیاست میں باقاعدہ قدم رکھا انہوں نے برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر کے ساتھ بطور مشیر بھی کام کیا اور اس کے لیے وہ باقاعدہ طور پر انگلینڈ میں منتقل ہوئی اور وہاں پر ان کے ساتھ کافی عرصے تک کام کرتے رہیں

انہوں نے 2005 میں اپنے مذہب سے کنارہ کشی کرلی کیونکہ ہم جنس پرستی کے لیے انہوں نے اقدامات اٹھائے تھے اور ان کی سپورٹ کے لیے انہوں نے اپنے مذہب سے کنارہ کشی اختیار کر لیں کیوں کہ ان کے مذہب میں جو کہ کسی مذہب ہے اس میں کسی قسم کی کوئی گنجائش نہیں بلکہ اس کوئی گناہ سمجھا جاتا ہے انھوں نے نوجوانی میں ہی نیوزی لینڈ کی لیبر پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور 2008 میں نیوزی لینڈ کی سب سے کم عمر پارلیمانی رکن بن گئیں۔ پھر اگست 2017 میں انھوں نے قائد حزب اختلاف کا عہدہ سنبھالا۔ جاسنڈا آرڈرن 26 اکتوبر 2017 کو نیوزی لینڈ فرسٹ اور لیبر پارٹی کے اتحاد کے بعد انہوں نے ملک بھر میں نمایاں طور پر کامیابی حاصل کی جس کے بعد ان کو وزیر اعظم بننے کا موقع ملا نیوزی لینڈ کی ڈیڑھ سو سالہ تاریخ میں اسنڈا کیٹ لورل آرڈرن پہلی وزیراعظم ہے کہ جو ان کی عمر وزیراعظم بننے کے وقت 38 سال تھی انہوں نے وزیراعظم کے عہدے میں رہتے ہوئے اپنے دوسرے بچے کو جنم دیا اور یہ دنیا کی دوسری خاتون ہیں جو وزیراعظم ہوتے ہوئے بچے کو جنم دے رہی ہے اس سے پہلے بینظیر بھٹو نے اپنی بیٹی بختاور کو جنم دیا تھا کہ جب وہ وزیراعظم تھی اس کے ساتھ ان کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ اقوام متحدہ میں اپنے 3 ماہ کے بچے کے ساتھ انھوں نے شرکت کی اس سے پہلے یہ کسی اور کو حاصل نہیں ہوا نظریات کے بارے میں کہا جاتا ہے یہ ترقی پسند اور فیمینسٹ ہے نیوزی لینڈ میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعہ کے بعد جس طرح انہوں نے مسلمانوں کو سہارا دیا اور انکے میں جاکر ان کی بات سنی اور خود کچھ نہیں کہا بلکہ افسوس کا اظہار کرتے رہیں اور معافی مانگتے رہیں اس کی وجہ سے مسلمانوں میں اس کی بہت زیادہ قدر کی جا رہی ہے اور اس کو بہت زیادہ سراہا جارہا ہے اور پاکستان والے تو یہاں تک کہہ رہے ہیں کہ کاش ہمارا بھی کوئی ایسا ہی وزیراعظم ہوتا کہ جو اپنے لوگوں کی اس طرح کی اموات پر ہمارے ساتھ اسی طرح کھڑا ہوتا ہے